Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی بازار میں ہلچل

Updated: April 03, 2026, 1:43 PM IST | Mumbai

امریکی صدر کے ہرمز سے متعلق اس بیا ن کے بعد ڈالر میں نمایاں مضبوطی آئی کہ امریکہ اس راستہ سے تیل نہیں لاتا، اس لئے جو ممالک اس راستے سے تیل منگاتے ہیں وہ فکر کریں اور آگے آئیں، تیل کے دام بھی بڑھے مگرعالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ رہی ۔

Gold prices in the Indian market fell by 4 thousand while silver prices fell by 12 thousand. Photo: INN
ہندوستانی مارکیٹ میں سونے کے دام ۴؍ ہزار جبکہ چاندی کے ۱۲؍ ہزار تک گر گئے۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ملک سے خطاب کے بعد ایک طرف ہندوستانی شیئر بازار میں ہلچل پیدا ہوئی اور دوسری طرف سونے  اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد شیئربازار گرا لیکن پھر سنبھل گیا ، البتہ سونے اور چاندی کے دام میں گراوٹ  دیکھنے کو ملی ۔ دراصل ٹرمپ کے تازہ بیانات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ آئندہ۲؍ سے۳؍ہفتوں میں امریکہ کوئی بڑا قدم اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی بیان دیا جس میں کہا کہ امریکہ اس راستہ سے تیل نہیں لاتا، اس لیے جو ممالک اس راستے سے تیل منگاتے ہیں وہ فکر کریں اور آگے آئیں، امریکہ مدد کر سکتا ہے۔عالمی مارکیٹ میںخام کی تیل کی قیمت ۱۰۶؍ ڈالر کے اوپر چلی گئی جبکہ ایک دن پہلے بروینٹ کروڈ ۱۰۰؍ ڈالر فی بیرل کے نیچے آچکا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ امریکی معیشت کو کمزور کر رہی ہے، کساد بازاری عروج پر، ایک دن میں ۲ء۱؍ کھرب ڈالر کا صفایا

اس بیان کے بعد ڈالر میں نمایاں مضبوطی آئی ہے جس کے باعث عالمی سطح سے لے کر ایم سی ایکس تک سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔ چاندی کی قیمت تقریباً ۱۳؍ ہزار روپے گر کر۲۲۹۸۸۸؍ روپے فی کلوگرام پر آ گئی جو عالمی حالات کا مظہر ہے ۔ اسی طرح سونے کی قیمت میں بھی بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ملٹی کموڈیٹی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ۲۲۰۰؍ روپے کم ہو کر۱۵۱۱۶۱؍ روپے فی۱۰؍ گرام ہو گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا۲ء۱۵؍فیصد گرکر۴۷۱۰ء۹۵؍ ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ چاندی کی قیمت۵ء۲۰؍ فیصد گر کر۷۲ء۱۰۸؍ ڈالر فی اونس رہ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: تھانے:مہاڈا کے فلیٹ دلانے کے نام پر فریب دہی

جہاں تک شیئر مارکیٹ کا سوال ہے، امریکی صدر کی تقریر میں جنگ کے فوری خاتمہ کے اشارے نہ ملنے سے پورا ایشیائی بازار دباؤ میں آ گیا ۔ خام تیل کی قیمت بڑھ کر۱۰۵؍ ڈالر تک پہنچ گئی جس کا اثر جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار پر بھی واضح نظر آیا۔ دلال اسٹریٹ کھلتے ہی تیزی سے نیچے آ گیا۔ گزشتہ بدھ کو جہاں اہم اشاریے  سینسیکس اور نفٹی ڈیڑھ فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے، وہیں جمعرات کو آغاز کے ساتھ ہی تقریباً ڈیڑھ فیصد نیچے آ گئے۔ سینسیکس تقریباً۱۵۰۰؍ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا، اور ایک ہی منٹ میں سرمایہ کاروں کو تقریباً۱۱؍ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا ۔ بی ایس ای کا مارکیٹ کیپ جو بدھ کو۴۲۲ء۰۱؍ لاکھ کروڑ روپے تھا، وہ گھٹ کر تقریباً۴۱۲؍لاکھ کروڑ روپے رہ گیا۔ صبح ۹؍ بجکر۱۶؍منٹ پر ۱۳۸۵ء۸۲؍ پوائنٹس یا۱ء۸۹؍ فیصد گر کر ۷۱۷۴۸ء۵۰؍پر تھا، البتہ دن کے خاتمہ تک  گزشتہ روز کے مقابلے ۱۸۵ء۲۳؍ پوائنٹ اضافے کےساتھ بند ہوا ۔ نفٹی۴۲۶ء۴۰؍ پوائنٹس یا ۱ء۸۸؍ فیصد کم ہو کر۲۲۲۵۳ء۰۰؍پر آ گیا۔ تقریباً۵۶۶؍شیئرز میں اضافہ ہوا،۱۸۲۳؍ میں کمی آئی اور۱۳۰؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK