Inquilab Logo

ملا ئم سنگھ یادو کی سالگرہ پر بھی ایس پی اورپی ایس پی کی راہیں جدا جدا

Updated: November 23, 2021, 10:58 AM IST | Agency | Lucknow

پارٹی دفتر میں اکھلیش یاد و،رام گوپال یادو اور دیگر نے سماجوادی پارٹی کے بانی کی موجودگی میں کیک کا ٹا۔ملائم کا پارٹی کو مضبوط بنانے اور انقلاب میں نوجوانوں کےپیش پیش رہنے پر زور

A cake is being cut on Mulayam Singh Yadav`s birthday.Picture:PTI
ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ پر کیک کاٹا جارہا ہے ۔ تصویر:پی ٹی آئی

پیر کو سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کے ۸۳؍ویں یوم پیدائش پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور پی ایس پی سربراہ شیوپال سنگھ یادو  کے ایک اسٹیج پر آنے کی توقعات کے بر خلاف  دونوں لیڈروں نے ایس پی بانی کی سالگرہ کا جشن  علاحدہ علاحدہ منایا۔  لکھنؤ میں واقع ایس پی دفتر میں ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ جشن صبح ہی  سے پورے دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس پروگرام میں اکھلیش یادو کے ساتھ ملائم خود موجودرہے۔ وہیں شیوپال نے سیفئی میں کیک کاٹ کر ملائم سنگھ یاد و کے یوم پیدائش کا جشن منایا۔یادر ہے کہ گزشتہ سال ملائم سنگھ نے اپنے یوم پیدائش پر اکھلیش اور شیوپال کے ذریعہ منعقدہ تقریبات میں الگ الگ شرکت کر کے دونوں گروپوں کو مطمئن کیا تھا۔  اپنےیو م پیدا ئش پر جشن کے موقع پر ایس پی بانی نے پارٹی کارکنوں کی مبارکباد اور یوم پیدائش کے موقع پر جشن  کے لئے ان شکریہ ادا کیا۔اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا:’’ آج ہماری سالگرہ کا جشن منا یاجارہا ہے لیکن ہمیں خوشی تب ہوگی جب ہمارے غریب سے غریب عوام کی سالگرہ پر اسی طرح جشن منایاجائے۔ آپ سب کی سالگرہ منائی جائے۔ آپ ہمیں اپنی سالگرہ پر بلائیں، میں آپ کی سالگرہ پر آؤں گا۔‘‘  انہوں  یہ بھی نے کہا:’’ آپ نے جس طرح سے ہمارا استقبال کیا ہے میں آپ کا مشکور رہونگا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جو امید آپ ہم سے رکھتے ہیں، اس کو میںکھرا اتروں گا ۔‘‘ملائم سنگھ نے پارٹی کو مضبوط بنانے اور انقلاب میں نوجوانوں کے پیش پیش رہنے پر زور دیا  ۔ ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن رام گوپال یادو نے پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب میں شامل ہوکر ایس پی  بانی کے پیر چھوکر انہیں  مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK