پیٹرول پر ۵ء۱؍ روپے کی کٹوتی، نئی شرحیں ۱۶؍ جولائی سے نافذ ہوگئی ہیں،اس فیصلے سے ملک کے اندر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 11:34 AM IST | New Delhi
پیٹرول پر ۵ء۱؍ روپے کی کٹوتی، نئی شرحیں ۱۶؍ جولائی سے نافذ ہوگئی ہیں،اس فیصلے سے ملک کے اندر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
حکومت نے برآمد کئے جانے والے پیٹرول، ڈیزل اور ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف) پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں تبدیلی کی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی بدھ کی دیر رات جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی شرحیں۱۶؍ جولائی سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ برآمدات والے ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ایکسائز ڈیوٹی میں ۷-۷؍ روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں، پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں۱ء۵۰؍ روپے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، برآمد ہونے والے پیٹرول پر جمعرات سے اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی)۴؍ روپے فی لیٹر سے کم کر کے۲ء۵۰؍روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل پر ایس اے ای ڈی۸ء۵۰؍ روپے سے بڑھا کر۱۵ء۵۰؍ روپے اور ہوائی جہاز کے ایندھن۷ء۵۰؍ روپے سے بڑھا کر۱۴ء۵۰؍ روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور بر طانیہ کا تجارتی معاہدہ نافذ
واضح رہے کہ برآمد ہونے والے پیٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ایکسائز ڈیوٹی کا ہر۱۵؍ دن میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسے ونڈ فال ٹیکس بھی کہتے ہیں۔ اس میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح مبادلہ میں تبدیلی کے مطابق ڈیوٹی میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ برآمد کنندگان کو نقصان بھی نہ ہو اور بہت زیادہ منافع کی صورتحال بھی نہ بنے، کیونکہ ایسی صورت میں وہ اچانک برآمدات بڑھا سکتے ہیں جس سے گھریلو سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
یادرہےکہ اس سے قبل بھی کئی بار عالمی حالات فکر انگیز ہونے اور خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت وِنڈفال ٹیکس میں اضافہ کر چکی ہے۔ جولائی میں جب امریکہ-ایران جنگ کچھ وقت کے لئے رکی ہوئی تھی تو حکومت نے پیٹرول کی برآمدات پر وِنڈفال ٹیکس بڑھا دیا تھاجبکہ ڈیزل اور اے ٹی ایف پر اس ٹیکس کو کم کیا تھا۔ اب تازہ فیصلے میں ڈیزل اور اے ٹی ایف پر وِنڈفال ٹیکس بڑھانے اور پیٹرول پر یہ ٹیکس گھٹانے کا اعلان کیا گیا ہے۔