امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک اپنی سخت شرائط پر قائم رہے تو کسی پیش رفت کا امکان کم ہو جائے گا۔
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 6:18 PM IST | Tehran
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک اپنی سخت شرائط پر قائم رہے تو کسی پیش رفت کا امکان کم ہو جائے گا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک اپنی سخت شرائط پر قائم رہے تو کسی پیش رفت کا امکان کم ہو جائے گا۔
امریکی تھنک ٹینک کیٹو انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیلو اور سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے معاون ڈوگ بینڈو نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران دونوں نے ایسی ریڈ لائنز مقرر کر رکھی ہیں جو ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید یہی ہے کہ دونوں فریق اپنی سخت شرائط میں نرمی لائیں اور جنگ سے ایک قدم پیچھے ہٹ کر سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے۔ ڈوگ بینڈو کے مطابق اگر دونوں ممالک ضد پر قائم رہے اور مذاکرات میں لچک نہ دکھائی تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکیں گے، تاہم اگر فریقین مزید بات چیت اور کسی ممکنہ سمجھوتے کے لیے تیار ہو جائیں تو پیش رفت کا راستہ نکل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے : آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ چند دنوں میں حل نہیں ہو گا، سنجیدہ مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں معمولی پیش رفت بھی بڑے تنازع کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ۔ ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب ان کی بہن نے ان کی تصدیق کر دی۔۔
یہ بھی پڑھئے : ملک ایل پی جی سپلائی کے بحران سے دوچار؟
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنے بڑے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت کی کوشش کروں گا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میں میری مقبولیت انتہائی زیادہ ہے۔ عصمت زیدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں بڑھتی غیر پیشہ ورانہ روش اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک پر کھل کر بات کی ہے۔