Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرکاری اسپتال سے ۵۶ء۱؍ کروڑ کی مالیت کی ایکسپائرڈ دوائیں برآمد

Updated: April 26, 2026, 10:38 AM IST | Mumbai

بھائندر کا معاملہ ،اسٹاک ایک سماجی تنظیم کی طرف سے عطیہ کیا گیا تھا، دوائیںمریضوں میںتقسیم نہیں کی گئیںورنہ بڑا معاملہ ہوسکتا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک چونکا دینے والے واقعے میں، بھائندر ویسٹ کے پنڈت بھیم سین جوشی سرکاری اسپتال میں ۵۶ء۱؍ کروڑ کی مالیت کی ایسی دوائیں برآمد ہوئی ہیں جن کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ مبینہ طور پر یہ اسٹاک ایک سماجی تنظیم کی طرف سے عطیہ کیا گیا تھا۔اسپتال کے حکام نے معمول کی انوینٹری کی جانچ کے دوران اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پتہ چلا کہ دوائیں ایکسپائرڈ ہیں۔ اس معاملے کی فوری طور پر ریاستی حکومت کو اطلاع دی گئی۔ انتظامیہ کی چوکسی کی وجہ سے مریضوں میں ادویات تقسیم نہیں کی گئیں  ورنہ معاملہ بڑا ہوسکتا تھا۔’فری پریس جرنل‘ کے مطابق ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ اسٹاک کسی سماجی تنظیم کی طرف سے عطیہ کیاگیا تھا جس کی  بنیاد پر سپلائر اور اس میں ملوث این جی او کے خلاف بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ادھو ٹھاکرے اور فرنویس کی آدھی رات کو ملاقات؟

اگرچہ اسپتال کی بروقت کارروائی ایک بڑا معاملہ ٹل گیا مگرذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرکاری اسپتالوں کو کمتر سمجھ کر اکثر اوقات ایسی دوائیںسپلائی کی جاتی ہیںجن معیاد ختم ہوچکی ہوتی ہے۔ ایک میڈیسن سپلائر نے وضاحت کی کہ سرکاری اسپتال جومفت ادویات فراہم کرتے ہیں اور جہاں مریضوں کی زیادہ تعداد ہوتی ہے وہاںدواؤںکے اسٹاک تیزی سے کم ہوتے ہیں۔ایسے میں ایسی دوائیںبغیر کسی تردد کے استعمال کی جاتی ہیںجن کی میعاددوسے تین مہینے میںختم ہونے والی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اَگلے ۴؍ دن سورج آگ اُگلے گا

تاہم، شہر کے ایک شہری اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ سپلائرز اور دوا ساز کمپنیاں اکثر ساز باز سے یہ کام کرتی ہیں۔بعض اوقات، سپلائی کرنے والے یا فارما کمپنیاں کم مانگ کے باوجود مخصوص دوائیںفراہم کرنے کیلئے براہ راست حکام سے رابطہ کرتی ہیں اور۸۰؍ سے۹۰؍فیصد ڈسکاؤنٹ پیش کرتے ہیں لیکن یہ دوائیں ایم آر پی  پر خریدی جاتی ہیں جس سےمڈل مین اور اہلکاروں کو کا فی رقم حاصل ہوتی ہے۔واضح رہےکہ ہندوستان میں، ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ۱۹۴۰ء کے تحت سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن(سی ڈی ایس سی او)  دواؤں کی میعادکی نگرانی اور کنٹرول کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK