الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے شیڈول میں بدھ کو پھر تبدیلی کرتے ہوئے دعوؤں اور اعتراضات کے نمٹارے کی مدت تقریباً ایک ماہ بڑھا دی ہے۔ اب ریاست کی حتمی انتخابی فہرست ۳۰؍ نومبر کے بجائے ۲۲؍ دسمبر کو شائع ہو گی۔
EPAPER
Updated: November 19, 2026, 11:55 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے شیڈول میں بدھ کو پھر تبدیلی کرتے ہوئے دعوؤں اور اعتراضات کے نمٹارے کی مدت تقریباً ایک ماہ بڑھا دی ہے۔ اب ریاست کی حتمی انتخابی فہرست ۳۰؍ نومبر کے بجائے ۲۲؍ دسمبر کو شائع ہو گی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے شیڈول میں بدھ کو پھر تبدیلی کرتے ہوئے دعوؤں اور اعتراضات کے نمٹارے کی مدت تقریباً ایک ماہ بڑھا دی ہے۔ اب ریاست کی حتمی انتخابی فہرست ۳۰؍ نومبر کے بجائے ۲۲؍ دسمبر کو شائع ہو گی۔
اس کے ساتھ ہی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے باہر رہ جانے والے ۲؍ کروڑ سے زائد رائے دہندگان کو انومریشن فارم جمع کرانے کا ایک اور موقع دیا جائےگا۔الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق انومریشن فارم ۱۸؍ نومبر تک تیار اور پرنٹ کئےجائیں گے۔ ان کی تقسیم اور وصولی کا عمل ۱۸؍ سے ۳۰؍ نومبر کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: کانپور: رشتہ داروں کو ٹرین میں بٹھانے آئے ۱۳؍ افراد کو ۳۶؍ ہزار جرمانہ ادا کرنا پڑا
اس زمرے میں غیر حاضر، نقل مکانی کرنے والے، فوت شدہ اور ایک سے زائد مقامات پر اندراج والے رائے دہندگان (اے ایس ڈی ڈی) شامل ہیں۔ موصول ہونے والے فارموں کی جانچ اور ان پر کارروائی ۱۰؍ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مہاراشٹر میں ایس آئی آر سے پہلے انتخابی فہرست میں ۹؍ کروڑ ۷۸ ؍لاکھ رائے دہندگان درج تھے، جن میں سے ۷ ؍کروڑ ۷۱ ؍لاکھ کے نام ۳۱؍ اگست کو شائع ہونے والی ڈرافٹ فہرست میں شامل کئے گئے تھے۔ باقی ۲؍ کروڑ ۶؍ لاکھ ۸۸ ؍ہزار ۴۸۷؍ رائے دہندگان کے انومریشن فارم جمع نہیں ہو سکے تھے جس کے باعث ان کے نام ڈرافٹ فہرست میں شامل نہیں کئے گئے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انومریشن فارم جمع کرانے کی نئی سہولت ان رائے دہندگان کیلئے ہے جنہیں پہلے فارم فراہم کئے گئے تھے لیکن وہ جمع نہیں کراسکے۔