• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیہوں کی کاشت میں ۲۶؍ سال کی سب سے بڑی گراوٹ کا اندیشہ

Updated: November 21, 2026, 1:09 PM IST | Agency | New Delhi

کم بارش اور پانی کی قلت کی وجہ سے کسان چنا اور سرسوں جیسی کم پانی میں تیار ہونے والی فصلوں کی طرف مائل۔

The area under wheat cultivation has decreased by 6 percent this year. Photo: INN
گیہوں کی کاشت کا رقبہ امسال ۶؍ فیصد کم ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں رواں ربیع سیزن کے دوران گیہوں کی کاشت کا رقبہ گزشتہ ۲۶ برسوں کی سب سے بڑی کمی سے دوچار ہوسکتا ہے۔ کمزور مانسون اور پانی کی شدید قلت کے باعث کسان گیہوں کے بجائے چنا اور سرسوں جیسی کم پانی میں تیار ہونے والی فصلوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس صورتِ حال سے گیہوں کی پیداوار متاثر ہونے اور غذائی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اینتھروپک کے آئی پی او سے ۵۱۰۰؍ ملازمین کروڑ پتی اور ۶۰۰؍ ارب پتی بننے کے قریب

۲۷-۲۰۲۶ء کے سیزن میں گیہوں کی کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے ریکارڈ ۳؍ کروڑ ۳۶؍ لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں تقریباً ۶؍ فیصد کم ہوکر ۳؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار ہیکٹر رہنے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ۰۱-۲۰۰۰ء کے بعد کاشت کے رقبے میں سب سے بڑی سالانہ کمی ہوگی اور گزشتہ چار برسوں کی کم ترین سطح بھی ہوگی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۱۳؍ نومبر تک تقریباً ۵۰؍ لاکھ ہیکٹر رقبے پر گیہوں کی بوائی ہوئی تھیجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۵ء۳؍ فیصد کم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK