• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رکشا اور ٹیکسی یونینوں کا پیر کے روز ممبئی سمیت ریاست بھر میں یک روزہ ہڑتال کا اعلان

Updated: November 21, 2026, 1:31 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

زیرالتواء مطالبات کو منوانے کے لئے آٹو رکشا اور ٹیکسی ڈرائیورو مالکان نے آلندی میں ہوئی میٹنگ میں طے کیا ہے کہ ایک دن بند منایا جائے۔

An old photo of a rickshaw strike, showing rickshaw drivers chanting slogans. Photo: INN
رکشا ہڑتال کی ایک پرانی تصویرجس میں رکشا ڈرائیور نعرے بازی کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر میں آٹو رکشا، ٹیکسی اور کیب ڈرائیوروں کی مختلف یونینوں نے اپنے زیرِ التوا مطالبات کی منظوری نہ ہونے کے خلاف۲۳؍ نومبر۲۰۲۶ءبروز پیرکو یک روزہ ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔  اس ہڑتال میں ممبئی کے ٹیکسی اور رکشا ڈرائیوروں کے مکمل یا جزوی طور پر شامل ہونے کا اب تک کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔ مذکورہ یونینوں کے بقول اس ہڑتال کا بنیادی مقصد غیر قانونی بائیک ٹیکسی سروسیز کے خلاف کارروائی، ایپ پر مبنی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی من مانی پر روک، رکشا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لئے فلاحی بورڈ کے قیام اور ڈرائیوروں کے روزگار کا تحفظ ہے۔

اس سلسلے میں۱۵؍ نومبر کو آلندی میں مختلف یونینوں کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے رکشا اور ٹیکسی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی تھی ۔ میٹنگ میں ذمہ داران کے درمیان ہوئے تبادلہ خیال کے بعد ڈاکٹر بابا کامبلے نے۲۳؍  نومبر کی ہڑتال کا اعلان کیا ۔  مذکورہ معاملہ میں ممبئی میں رکشا اور ٹیکسی یونینوں کے مسائل صرف بائیک ٹیکسی تک محدود نہیں ہیں۔ ستمبر۲۰۲۶ء  میں آٹو رکشا ڈرائیور اور مالک تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک کودرج ذیل  مطالبات پیش کئے تھے:

یہ بھی پڑھئے: بیڑ میں ۱۳؍کروڑ روپے کا گھوٹالہ بے نقاب،۶؍افسر معطل

غیر قانونی بائیک ٹیکسی اور غیر مجاز مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے مستقل فلائنگ اسکواڈ قائم کیا جائے 

 الیکٹرک رکشوں کے لئے لازمی پرمٹ کا نظام نافذ کیا جائے n دوسرے اضلاع کی اسکریپ شدہ رکشوں کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی  کی جائے 

 شیئر رکشا اور عام رکشا اسٹینڈ جو سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے دوران ختم کیے گئے ہیں انہیں دوبارہ بحال کیا جائے 

 ڈرائیوروں کے روزگار اور آمدنی کا تحفظ کیا جائے۔ nٹرانسپورٹ قوانین پر یکساں اور شفاف عمل درآمد ہو ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK