امریکی ارب پتی اور ریڈ سی گلوبل کے سی ای او جان پگانو نے اکتوبر ۲۰۲۵ء میں اسلام قبول کرنے کے بعد رمضان کا پہلا روزہ مسجد حرام میں کھولا۔ ان کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 4:23 PM IST | Makkah
امریکی ارب پتی اور ریڈ سی گلوبل کے سی ای او جان پگانو نے اکتوبر ۲۰۲۵ء میں اسلام قبول کرنے کے بعد رمضان کا پہلا روزہ مسجد حرام میں کھولا۔ ان کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
امریکی تاجر اور ارب پتی John Pagano (جان پگانو) جو ریڈ سی گلوبل کے سی ای او ہیں، کے بارے میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اکتوبر ۲۰۲۵ء میں اسلام قبول کرنے کے بعد رمضان المبارک ۱۴۴۷؍ ہجری (فروری ۲۰۲۶ء) کے آغاز میں مسجد حرام میں روایتی سعودی لباس میں نماز ادا کرتے اور پہلے روزہے کا افطار کرتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیوز میں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو رمضان مبارک کی مبارکباد بھی دی۔
أهنئ القيادة الرشيدة والشعب السعودي بحلول شهر رمضان المبارك. أعاده الله على السعودية بالخير والبركات 🌙
— John Pagano (@JohnPagano) February 17, 2026
Warmest wishes to the Custodian of the Two Holy Mosques, HRH the Crown Prince & the people of Saudi Arabia on the Holy Month of Ramadan. May it be filled with Allah`s… pic.twitter.com/F9F7Dd7nPG
سعودی شہریت اور ویژن ۲۰۳۰ء سے وابستگی
یاد رہے کہ جان پگانو نے اکتوبر ۲۰۲۵ء میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد مملکت نے انہیں اعزاز میں سعودی شہریت عطا کی تھی۔ ریڈ سی گلوبل کے سربراہ کے طور پر وہ سعودی عرب کے ویژن ۲۰۳۰ء کے تحت بحیرہ احمر کے ساحل کو عالمی معیار کی پائیدار سیاحتی منزل میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے اس روحانی فیصلے کو بعض مبصرین نے ان کی پیشہ ورانہ کامیابی کے ساتھ ذاتی ارتقا کی علامت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ شام سے تمام فوجیں واپس بلائے گا: رپورٹ
سوشل میڈیا پر ردعمل
انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس پر جان پگانو اور ’’کنورٹ ٹو اسلام‘‘ جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ دنیا بھر سے صارفین نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ بہت سے لوگوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں ایک ممتاز مغربی کاروباری شخصیت کے اسلام قبول کرنے کو بین الثقافتی ہم آہنگی اور عقیدے کی عالمگیریت کی مثال قرار دیا۔