• Thu, 17 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج آخری ٹی ۲۰؍ میں ہندوستانی ٹیم نئے کھلاڑیوں کو موقع دے سکتی ہے

Updated: September 17, 2026, 12:21 PM IST | Agency | New Delhi

افغانستان کے خلاف پہلےدومیچ جیتنے پر ہندوستان سیریز میں۰-۲؍سے آگے ہے اسلئےآج کے میچ میں ٹیم انڈیابینچ اسٹرینتھ کو آزما سکتی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان نے افغا نستان کے خلاف ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍سیریز  میں۰-۲؍کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے اور اب جمعرات کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور آخری میچ میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تیاری ہے ۔ ہندوستان دونوں میچ ۷؍ وکٹ سے جیت چکا ہے اور اب سیریز میں ۰-۳؍کی کلین سویپ پر نظریں ہیں۔سیریز کا نتیجہ طے ہونے کے بعد آخری میچ ٹیم مینجمنٹ کو مختلف کمبی نیشن آزمانے اور ان کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا موقع دے سکتا ہے جو اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ باقاعدہ کھلاڑیوں نے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایمرجنسی ویزا سے جو روٹ کی وکٹ تک، رضا اللہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں خوابوں جیسا آغاز

ابھیشیک شرما نے پہلے  میچ میں ۳۲؍ گیندوں پر۸۲؍رن اور دوسرے میں ۱۹؍ گیندوں پر۳۹؍رن بنائےجبکہ سنجو سیمسن نے دوسرے میچ میں ۲۲؍گیندوں پر۵۷؍ رنز کی تیز اننگز کھیلی ۔ دوسرے میچ  میں سیمسن اور ابھیشیک نے پہلے وکٹ کیلئے۸۸؍ رن جوڑے، جس کے بعد ایشان کشن نے ناٹ آؤٹ۳۸؍ رن بناکر ہندوستان کو کامیابی دلائی۔ ہندوستان نے افغانستان کے۸؍ وکٹ پر۱۵۹؍ رن کے ہدف کو۱۴ء۵؍ اوور میں حاصل کرلیا۔ گیند بازی میں نتیش کمار ریڈی نے دوسرے میچ میں ۲۴؍ رن دےکرتین وکٹ لئے جبکہ عرشدیپ سنگھ نے پہلے میچ میں تین وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمراہ نے بھی ابتدائی کامیابیاں دلائیں۔افغانستان کے لیے آخری میچ اہم ہے اور وہ سیریز میں پہلی جیت حاصل کرکے ہندوستان کو کلین سویپ  سے روکنے کی کوشش کرے گا۔ اس کی بلے بازی ہندوستانی گیندبازی کے سامنے مشکلات سے دوچار رہی ہے، اگرچہ محمد نبی اور راشد خان نے کچھ مزاحمت کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK