ہندوستان یونی لیور (ایچ یو ایل) کے سابق چیئرمین سنیل دتہ انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے چار دہائیوں پر مبنی اپنے شاندار کریئر میں ۱۹۹۰ء تا ۱۹۹۶ء ایچ یو ایل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
EPAPER
Updated: July 05, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
ہندوستان یونی لیور (ایچ یو ایل) کے سابق چیئرمین سنیل دتہ انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے چار دہائیوں پر مبنی اپنے شاندار کریئر میں ۱۹۹۰ء تا ۱۹۹۶ء ایچ یو ایل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
ہندوستان یونی لیور ایل ٹی ڈی (ایچ یو ایل) کے سابق چیئرمین سنیل دتہ آج چل بسے ہیں۔ سنیکل مکل دتہ نے ۱۹۵۰ء میں ہندوستان یونی لیور سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر مبنی اپنے کریئر میں سنیل دتہ نے کمپنی میں اپنی خدمات انجام دی اور ۱۹۹۰ء تا ۱۹۹۶ء تک کمپنی کے چیئرمین رہے۔
یہ بھی پڑھئے: مائیکروسافٹ کا پاکستان سے انخلاء کا فیصلہ
سنیل دتہ ایک مشہور بزنس لیڈر اور مارکیٹنگ کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے والے ہیں۔ سنیل دتہ نے ۲۱؍ سے زائد کمپنیوں میں لیڈر شپ کی خدمات انجام دی ہیں۔ ایچ یو ایل میں اپنے دور اقتدار میں انہوں نے متعدد اداروں کے نان ایگزیکٹیو چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان مشہور کمپنیوں میں آئی ایل اینڈ ایف ایس انویسمنٹ منیجرز ایل ٹی ڈی، ٹاٹاٹرسٹی سی او، پی وی ٹی ایل ٹی ڈی، فلپ انڈیا ایل ٹی ڈی اور کیسٹرول انڈیا ایل ٹی ڈی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے شاندار کریئرمیں پیئر لیس جنرل فائنانس اینڈ انویسمنٹ سی او، ایل ٹی ڈی اور لنڈے انڈیا ایل ٹی ڈی میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ہندوستان یونی لیور میں دتہ نے ایف ایم سی جی سیکٹر میں کئی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔