Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے امریکہ کی ’اسپرٹ‘ ایئر لائن بند ہو گئی

Updated: May 04, 2026, 1:47 PM IST | Florida / London

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ کی سب سے کم کرایہ کی ایئر لائن کو لے ڈوبی، ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ نہ ہو پانے کی وجہ سے اسپرٹ ایئر لائن بند ہو گئی۔

Spirit Airlines. Photo: INN
اسپر ٹ ایئر لائن۔ تصویر: آئی این این

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ کی سب سے کم کرایہ کی ایئر لائن کو لے ڈوبی، ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ نہ ہو پانے کی وجہ سے اسپرٹ ایئر لائن بند ہو گئی۔سی بی ایس کے مطابق حکومت سے ’ریسکیو ڈیل‘ لینے میں ناکامی پر اسپرٹ ایئر لائن بند ہو گئی، ایئرلائن نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر رہی ہے، کیونکہ یہ انتہائی کم لاگت فضائی کمپنی امریکی حکومت سے ۵۰؍ کروڑ ڈالر کا مالی بیل آؤٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اسپرٹ ایئر لائنز انکارپوریٹڈ ایک امریکی انتہائی کم لاگت (الٹرا لو-کاسٹ) فضائی کمپنی تھی، جس کا صدر دفتر فلوریڈا کے شہر ڈینیا بیچ میں، میامی میٹروپولیٹن علاقے میں واقع تھا۔ایئر لائن کی پیرنٹ کمپنی اسپِرٹ ایوی ایشن ہولڈنگز نے ایک بیان میں افسوس کے ساتھ اعلان کیا کہ اس نے فوری طور پر منظم طریقے سے کاروبار بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری شان ڈفی نے کہا کہ اسپِرٹ کے پاس ایک ریزرو فنڈ موجود ہے جس سے منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو اصل ادائیگی کے طریقے کے مطابق ریفنڈ دیا جائے گا۔ جس مسافر نے کسی تھرڈ پارٹی جیسے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کی ہے، اسے اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنا ہوگا۔ ایئر لائن نے بندش کے عمل سے متعلق سوالات کے لیے ایک ویب سائٹ بھی قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کے ملبے تلے ۸؍ ہزار لاشیں، جبکہ ایک فیصد سے بھی کم ملبہ ہٹایا جاسکا: رپورٹ

برطانوی ایئر لائن ایسینڈ بھی دیوالیہ!

برطانیہ کی ایسینڈ ایئرویز کی بندش کی وجہ سے تمام پروازیں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں اور پہلے سے بکنگ کرانے والے مسافروں کی دیگر ایئر لائنز پر منتقلی شروع کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایسینڈ ایئرویز دیوالیہ ہو کر بندش کے عمل میں چلی گئی ہے اور اس نے اپنا آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بھی واپس کر دیا ہے، ایئر لائن کی انتظامیہ نے تصدیق کر دی۔ ایسینڈ ایئرویز کی بندش سے تمام ملازمتیں بھی ختم ہو گئی ہیں اور سیکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، ایسینڈ ایئر ویز ایک چھوٹا فضائی بیڑا چلاتی تھی جس میں بوئنگ ۷۳۷؍طیارے شامل تھے، یہ ایئرلائن زیادہ تر دوسرے فضائی اداروں کے لیے پروازیں چلاتی تھی، یعنی براہِ راست مسافروں کو ٹکٹ فروخت نہیں کرتی تھی۔ یہ ایئرلائن لندن گیٹوِک اور لندن اسٹینسٹیڈ سے اپنی پروازیں چلاتی تھی، جو آکسفورڈ شائر سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے قریبی بڑے ہوائی اڈوں میں شمار ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی آخری برطانیہ پرواز اپریل کے آخری دنوں میں لینڈ ہوئی، جس کے بعد ایئرلائن نے اپنی سرگرمیاں بند کرنے اور کاروبار سمیٹنے کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK