Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس: پیرس کے عالمی شہرت یافتہ اسٹور ’’گیلریز لافائیٹ‘‘ میں یو پی آئی لائیو کردیا گیا

Updated: July 04, 2024, 10:14 PM IST | Paris

۲۰۱۸ء میں سنگاپور میں یو پی آئی لانچ کرنے کے بعد گزشتہ دن اسے پیرس (فرانس) کے عالمی شہرت یافتہ فلیگ شپ اسٹور ’’گیلریز لافائیٹ‘‘ میں لائیو کردیا گیا۔ واضح رہے کہ فروری میں اسے ایفل ٹاور پر لانچ کیا گیا تھا۔

Monaco`s Javed Ashraf doing UPI Live. Image: X
موناکو کے جاوید اشرف یو پی آئی لائیو کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

ہندوستان نے پیرس (فرانس) کے مشہور ایفل ٹاور پر یوپی آئی کے کامیاب لانچ کے بعد شہر کے تاریخی ڈپارٹمنٹ اسٹور گیلریز لافائیٹ میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) لائیو کیا۔ یہ اہم قدم وزیر اعظم نریندر مودی کے یو پی آئی کو گلوبلائز کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے جو ۲۰۱۶ء میں نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے ذریعہ تیار کردہ فوری ادائیگی کا ایک ہندوستانی نظام ہے۔
فرانس نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’’ ایفل ٹاور پر یو پی آئی کو لانچ کرنے کے بعد ۳؍ جولائی ۲۰۲۴ء کو یو پی آئی ، پیرس کے عالمی شہرت یافتہ ’’گیلریز لافائیٹ‘‘کے فلیگ شپ اسٹور پر لائیو ہوا۔ یہ پیرس میں یو پی آئی کی قبولیت کو بڑھاتا ہے۔فرانس میں ہندوستان کے سفیر اور موناکو کے پرنسپلٹی جاوید اشرف نے گیلریز لافائیٹ کے سی ای او نکولس ہوز اور لائرا گروپ کے چیئرمین ایلین لیکور کی موجودگی میں اسٹور پر یو پی آئی براہ راست استعمال کیا، اور اس طرح یہ نظام لائیو ہوا۔‘‘

واضح رہے کہ فروری میں ہندوستان نے فرانس کے مشہور ایفل ٹاور میں باضابطہ طور پر یو پی آئی لانچ کیا تھا۔ اس کے بعد یو پی آئی کے اہلکاروں اور فرانس کے متعدد تاجروں کے درمیان کئی میٹنگیں ہوئیں جس کے بعد اسے لائیو کرنا ممکن ہوسکا۔ یاد رہے کہ ۲۶؍ جولائی ۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس سے قبل عالمی شہرت یافتہ گیلریز لافائیٹ، جس میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شائقین کی آمد متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر یو پی آئی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: جبری نقل مکانی اور اموات، آبادی ۳ء۲؍ سے سکڑ کر ۱ء۲؍ ملین رہ گئی: یو این

خیال رہے کہ ۲۰۱۸ء میں سنگاپور میں بھی یو پی آئی لانچ کیا گیا تھا۔ یو پی آئی ایک ایسا نظام ہے جو متعدد بینک اکاؤنٹس کو ایک ہی موبائل ایپ (کسی بھی شریک بینک کے)، متعدد بینکنگ خصوصیات کو ضم کرتا ہے جس سے ڈجٹیل ادائیگی میں آسانی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK