Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس، چین اور امریکہ کے باعث دنیا ’’ خطرناک مرحلے ‘‘ میں داخل ہوگئی ہے: فرانس

Updated: May 01, 2026, 7:06 PM IST | Paris

فرانس نے خبردار کیا ہے کہ روس، چین اور امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث دنیا زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ فرانسیسی وزیر نے یورپ کو اپنی خودمختاری مضبوط کرنے اور یورپی یونین کی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

French Minister for European Affairs Benjamin Haddad. Photo: INN
فرانس کے وزیر برائے یورپی امور بنیامین ہدّاد ۔تصویر: آئی این این

فرانس نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ دنیا’’زیادہ خطرناک‘‘ ہوتی جا رہی ہے، اور اس نے اس کی وجہ روس کی یوکرین میں جنگ، امریکہ کے ساتھ کشیدگی اور چین کی تجارتی پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی یورپی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور یورپی یونین کی سطح پر تیز تر اقدامات کی اپیل کی گئی ہے۔ فرانس کے وزیر برائے یورپی امور بنیامین ہدّاد نے فرانس۱۲؍ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’ہم ایک زیادہ خطرناک دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔ روس کی جانب سے جارحیت اور یوکرین میں اس کی جنگ ہمارے دروازے پر ہے، چین کی تجارتی سخت پالیسیاں ہیں، اور امریکہ بعض اوقات ہم سے دور ہو رہا ہے اور کبھی کبھار ہمیں نشانہ بھی بنا رہا ہے۔ ‘‘انہوں نے گرین لینڈ سے متعلق کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کی مثال دی۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے یہ گرین لینڈ کے معاملے میں دیکھا۔ ‘‘انہوں نے زور دیا کہ یورپ کو اپنے مفادات کا دفاع کرنا ہوگا اور قومی و یورپی دونوں سطحوں پر خودمختاری میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، گرفتار کارکنان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا ’’نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے مفادات کا دفاع کریں، مضبوط ہوں، اور اپنی خودمختاری میں سرمایہ کاری کریں، قومی اور یورپی دونوں سطحوں پر۔ ہدّاد نے یورپی یونین کی مالی پالیسیوں، خاص طور پر۱۵۰؍ ارب یورو (تقریباً۱۶۰؍ ارب ڈالر) کے قرض کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بلاک کو اپنے اقدامات تیز کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا’’ہم آگے بڑھیں گے، ہم رفتار تیز کریں گے۔ ‘‘ اور مزید کہا کہ یورپ کو سننا اور اس سے نتیجہ اخذ کرنا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK