Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’امریکہ کے خوش اخلاق جج‘‘ فرینک کیپریو کا ۸۸؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: August 21, 2025, 3:48 PM IST | Washington

امریکی جج فرینک کیپریو کا ۸۸؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ فرینک کیپریو کو کمرۂ عدالت میں اپنے انصاف کیلئے ’’امریکہ کے خوش اخلاق‘‘ جج کے طور پر جانا جاتا تھا۔

USA Judge Frank Caprio. Photo: INN
امریکی جج فرینک کیپریو۔ تصویر: آئی این این

۲۰؍ اگست کو امریکی جج فرینک کیپریو کا لبلبے کے کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔ فرینک کیپریو کمرۂ عدالت میں ہمدردی کے ساتھ فیصلہ سنانے کیلئے مشہور تھے جس کیلئے انہیں ’’امریکہ کے خوش اخلاق جج‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایپل آئی فون -۱۷؍ کے تمام ماڈل ہندوستان میں ہی بنائےگا

سوشل میڈیا پر اپنے فیصلوں کی وائرل ویڈیو کلپس کی وجہ سے فرینک کیپریو کو شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہیں کروڑروں ویوز بھی ملے تھے۔ فرینک کیپریو نے اپنی ہمدردی کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر لی تھی۔ کمرۂ عدالت میں کارروائی کے دوران ان کی حساسیت نے ان کے فیصلوں کو ہمدرد بنایا تھا جس کیلئے انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: شرح پیدائش میں بڑے پیمانے پر کمی عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گی: تحقیق

فرینک کیپریو کون تھے؟
روڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فرینک کیپریو کی پیدائش ۲۴؍ نومبر ۱۹۳۶ء کو ہوئی تھی۔انہوں نے ۲۰۲۳ء میں اپنے ریٹائرمنٹ تک میونسپل کےجج کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ ۲۰۱۸ء میں فرینک کیپریو کے فیصلوں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شہرت حاصل ہوئی تھی۔ فرینک کیپریو ۲۰۲۳ء سے کینسر سے متاثر تھے جس کیلئے میامی میں ان کا علاج جاری تھا۔ تاہم، امسال انہوں نے ایک کتاب کا اجراء کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ فرینک کیپریو ہمدردی،سمجھداری اور مزاح کے ساتھ فیصلہ سناتے تھے۔ انسٹاگرام پر ان کے ۳؍ ملین سے زائد فالوورز تھے۔ فرینک کیپریونے عدالتی نظام تک غیر مساوی رسائی جیسے مسائل پر فیصلہ سنانے کیلئے مشہور تھے۔’’ سب کیلئے انصاف اور آزادی‘‘ کا فقرہ انصاف تک تمام شہریوں کی رسائی کے خیال کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فقرہ فرینک کیپریو نے ایک وائرل ویڈیو کی کلپ میں کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK