• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانسیسی ایم پی ریما حسن کے نام سے بلجیم یونیورسٹی کی لاء گریجویٹ کلاس موسوم

Updated: September 03, 2025, 9:02 PM IST | Brussels

فلسطین حامی فرانسیسی ایم پی ریما حسن کو اعزاز کے طور پر ان کے نام سے بلجیم یونیورسٹی کی لاء گریجویٹ کلاس موسوم کی گئی ، جس پر انہوں نے اظہار تشکر کیا ہے۔

Pro-Palestinian French MP Rima Hassan. Photo: X
 فلسطین حامی فرانسیسی ایم پی ریما حسن۔ تصویر: ایکس

 فلسطین حامی فرانسیسی ایم پی ریما حسن کو اعزاز کے طور پر ان کے نام سے بلجیم یونیورسٹی کی لاء گریجویٹ کلاس موسوم کی گئی ، جس پر انہوں نے اظہار تشکر کیا ہے۔فلسطینی مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی اور فرانس میںپرورش پانے والی  ریما حسن کے نام پر کلاس کا نام رکھنے کے طلباء کے فیصلے کے بعد بیلجیم اور فرانس میں احتجاج کیا گیا ہے۔ریما حسن جون میں اس وقت سرخیوں میں آ گئی تھیں جب انہیں `فریڈم فلوٹیلا میں شامل ہونے کے بعد اسرائیلی حکام نے گرفتار کر کے کئی دنوں تک حراست میں رکھا۔جب انہیں فرانس واپس بھیجا گیا تو پیرس میں ان کی واپسی پر ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔تاہم، جون میں، جب قانون کے شعبے کے طلباء نے حسن کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا، تقریباً۱۳۰۰؍ افراد نے دستخط کرکے اس اقدام کی مخالفت کی۔قانون کے شعبے نے اگست کے آخر میں دوسری مرتبہ انتخاب منعقد کیا، شاید اس امید پر کہ اس کا نتیجہ مختلف ہوگا۔ لیکن طلباء اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے دوبارہ فرانسیسی ایم ای پی کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کے انتظامات کیلئے عرب اور عالمی شراکت منظور ہے : محمود عباس

سابق فرانسیسی وزیر برنارڈ کوشنر جیسی کئی سرکاری شخصیات نے یو ایل بی کو ایک کھلا خط شائع کیا، جس میں طلباء کے انتخاب کی مذمت کی گئی۔ بیلجیئم کے اخبار لا لیبر میں جاری کردہ اپنے خط میں، دستخط کنندگان نے اس فیصلے کو `تباہ کن قرار دیا۔ریما حسن پر فرانس میں دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطالبے پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے فروری میں سوڈ ریڈیو کو انٹرویو میں حماس کی جانب سے۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کی حملے کو `ایک جائز عمل قرار دیا تھا۔حسن نے انٹرویو میں کہا تھا، ’’کیا اگر دہائیوں سے غیر قانونی قبضہ اور غیر قانونی ناکہ بندی نہ ہوتی تو کیا حماس اور۷؍ اکتوبر کے حملے ہوتے؟‘‘جبکہ یو ایل بی کے طلباء نے تنقید کو مسترد کر دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ایک بیان میں، یو ایل بی سٹوڈنٹ یونین (بی ای اے) نے کہا، سیاستدانوں کو طلباء کے فیصلوں پر حکم صادر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ یہ انتخاب، ایک جمہوری عمل کا نتیجہ ہے جو قائم کردہ اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے، جو طلباء کی آزادانہ تحقیق اور یکجہتی کے اصولوں کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فرانس نے۲۰۱۲ء میں صحافیوں کے قتل کے الزام میں بشارالاسد اور سابق شامی حکام کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے

فرانس کی رکن پارلیمنٹ حسن نے یورونیوز کو ایک بیان میں بتایا، مجھے اس اعزاز پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میڈیا اور سیاسی مخالفت کے باوجود ثابت قدمی دکھائی، خاص طور پر ان طلباء کا جن کے ساتھ بچوں جیسا سلوک کیا گیا، جنہیں غدار اور بدعنوان قرار دیا گیا۔‘‘واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے تحت درجنوں کشتیوں کا قافلہ غزہ کیلئے روانہ ہو چکا ہے، حسن نے یورونیوز کو بتایاکہ ’’میں اصل میں ان کے ساتھ جانے والی تھی، لیکن میں اسی تاریخوں میں لبنان اور اردن میں فلسطینی مہاجر کیمپوں میں یورپی پارلیمنٹ کے ایک اہم مشن پر ہوں۔‘‘
دریں اثناء اتوار کو بارسلونا کی بندرگاہ سے۳۰۰ سے زیادہ عملے کے ساتھ۲۰؍ بحری جہاز روانہ ہوئے، جن میں سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کنگھم شامل ہیں، لیکن موسم کی خرابی کے سبب انہیں پیر کو عارضی طور پر بندرگاہ پر واپس آنا پڑا۔اس ہفتے اٹلی اور تیونس سے روانہ ہونے والے بحری جہازوں کے بیڑے میں دیگر بحری جہاز بھی شامل ہوں گے۔ پارلیمنٹ کی ایک اور رکن، اطالوی بینیڈیٹاا سکیوڈری بھی شرکاء میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK