Inquilab Logo Happiest Places to Work

گڈچرولی : پنچایت صدر اور کانگریس کے ۹؍ کارپوریٹربی جے پی میں شامل

Updated: July 27, 2026, 10:38 AM IST | Gadchiroli

بی جے پی نے گڈچرولی میں کانگریس کے سینئر لیڈر وجے وڈیٹیوار کے گڑھ میں ’آپریشن لوٹس‘ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

Vijay Wadettiwar. Photo: INN
وجے وڈیٹیوار۔ تصویر: آئی این این

بی جے پی نے گڈچرولی میں کانگریس کے سینئر لیڈر وجے وڈیٹیوار کے گڑھ میں ’آپریشن لوٹس‘ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ناگپور میں ریاستی وزیر محصولات چندر شیکھر باونکولے کی موجودگی میں دھانورا نگر پنچایت کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت ۹ ؍کارپوریٹروں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی  ۔ دھانورا نگر پنچایت انتخابات میں کانگریس نے ۱۷ ؍میں سے ۱۳ ؍سیٹیں جیت کر وجے وڈیٹیوار کی قیادت میں اپنا غلبہ ثابت کیا تھا۔ تاہم  ۹ ؍کارپوریٹروں کے بیک وقت چلے جانے کو وجے وڈیٹیوار کی مقامی قیادت اور کانگریس پارٹی کیلئے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اب  کانگریس کے پاس اب صرف ۴ ؍کارپوریٹر رہ گئے ہیں۔ اس طرح بی جے پی نے   دھانورا نگر پنچایتمیں اپنا اقتدار قائم کرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’من کی بات‘ میں وزیر اعظم کی پانی کے تحفظ کی خصوصی اپیل

ڈپٹی میئر للت برچھا کی قیادت میں میئر پورنیما سیام نے کارپوریٹر للت برچھا، بھوشن اندیرواڑے، مانک مڑاوی، کالی داس موہورلے، نریش چیمورکر، سشما بھورسے، سیما کاٹنگے اور یامینا پیندام بی جے پی میں شامل ہوگئے  ۔ اس موقع پر چندر شیکھر باونکولے نے کہاکہ ’’میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں جنہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریات پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میں ان کے مستقبل کے سیاسی اور سماجی سفر کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔  انہوں نےیہ  بھی کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی اور یقینی طور پر انہیں عوام کی ترقی کیلئے نئے جوش کے ساتھ کام کرنے کی طاقت ملے گی۔

اس بڑی دل بدلی نے پورے گڈچرولی ضلع میں سیاسی صورتحال کو پوری طرح سے بدل دیا ہے۔ کبھی کانگریس کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے دھانورا نگر پنچایت پر اب بی جے پی کا قبضہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK