حماس کا کہنا ہے کہ امریکی ایلچی وِٹکوف کے ساتھ مستقل غزہ جنگ بندی کے فریم ورک پر معاہدہ ہو گیا، اس کے تحت، حماس متفقہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی رہا ئی کے بدلے ۱۰؍ زندہ اور دیگر قیدیوں کی لاشیں لوٹائے گا۔
EPAPER
Updated: May 29, 2025, 8:56 PM IST | Gaza
حماس کا کہنا ہے کہ امریکی ایلچی وِٹکوف کے ساتھ مستقل غزہ جنگ بندی کے فریم ورک پر معاہدہ ہو گیا، اس کے تحت، حماس متفقہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی رہا ئی کے بدلے ۱۰؍ زندہ اور دیگر قیدیوں کی لاشیں لوٹائے گا۔
فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے بدھ کو کہا کہ اس نے امریکی مشرق وسطیٰ ایلچی اسٹیو وِٹکوف کے ساتھ مستقل غزہ جنگ بندی کے عمومی فریم ورک پر معاہدہ کر لیا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم نے وِٹکوف کے ساتھ ایک عمومی فریم ورک پر معاہدہ کر لیا ہے جو مستقل جنگ بندی، اسرائیلی قبضہ فوجوں کا غزہ سے مکمل انخلا، اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ ‘‘ حماس نے کہا کہ اس معاہدے میں ’’ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ کے معاملات کو چلانے کیلئے ایک پیشہ ور کمیٹی کے قیام‘‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت، حماس نے کہا کہ وہ ثالثوں کی ضمانتوں کے تحت متفقہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کے بدلے ۱۰؍ زندہ اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کرےگا اور کئی دیگر کی لاشوں کو حوالے کرے گا۔