• Sat, 24 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ کی رفح کراسنگ اگلے ہفتے دونوں سمتوں میں کھل جائے گی: عبوری کمیٹی کے سربراہ

Updated: January 24, 2026, 2:17 PM IST | Gaza

غزہ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ علی شعث نے اعلان کیا کہ غزہ کی رفح کراسنگ اگلے ہفتے دونوں سمتوں میں کھل جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ مستقبل کے لیے اب بند نہیں رہا۔

Rafa Crossing. Photo: X
رفع کراسنگ۔ تصویر: ایکس

غزہ کی نئی عبوری کمیٹی کے سربراہ  علی شعث  نے جمعرات کو اعلان کیا کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کراسنگ اگلے ہفتے دو طرفہ سفر کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی۔علی شعث نے بورڈ آف پیس چارٹر کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ رفح کراسنگ اگلے ہفتے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے دونوں سمتوں میں کھل جائے گی۔‘‘ شعث جو قومی کمیٹی برائے انتظامیہ غزہ کے سربراہ ہیں، نے رفح کو ’’زندگی کی علامت اور مواقع کی امید‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوبارہ کھولنا ’’اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غزہ اب مستقبل کے لیے بند نہیں رہا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ :شدید سردی اوراسرائیل کےمسلسل حملوں سےحالات بدتر

بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز ایک نئی ’’ٹیکنوکریٹک‘‘ کمیٹی کے اراکین کا اعلان کیا جو غزہ پٹی میں اقتدار کی منتقلی کی نگرانی کرے گی، یہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اسرائیلی نسل کشی کی جنگ ختم کرنے کے ۲۰؍ نکاتی منصوبے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ علی شعث فلسطینی اتھارٹی میں سابق فلسطینی ڈپٹی منسٹر رہ چکے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جنگ کے درمیان اسرائیل نے غزہ کی تمام کراسنگ بند کرکے پورے غزہ کو محصور کردیا ہے، جس کے سبب غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل مشکل ہو گئی ہے، جو اہل غزہ کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا سبب ہے، حالانکہ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے امن معاہدوں کی شرائط میں کراسنگ کو کھولنا بھی شامل تھا، لیکن اسرائیل نے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی، تاہم اب رفع راہداری کھلنے سے امید کی جارہی ہے کہ امداد کی ترسیل میں معاون ثابت ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK