• Sun, 20 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: کویت اسپیشلٹی اسپتال نے ایندھن کی قلت کے باعث معمول کی خدمات معطل کیں

Updated: September 20, 2026, 9:04 PM IST | Gaza

غزہ کے کویت اسپیشلٹی اسپتال نے ایندھن کی قلت کے باعث معمول کی خدمات معطل کیں ، اسپتال نے خبردار کیا کہ بحران کے جاری رہنے کے نتیجے میں ’روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو طبی علاج سے محروم‘ کیا جا رہا ہے ۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں واقع کویت اسپیشلٹی اسپتال نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسرائیلی محاصرے کے دوران ایندھن کی فراہمی رکنے کی وجہ سے ایمرجنسی کیئر کے علاوہ تمام شعبوں میں کام معطل کر دیا گیا ہے۔اسپتال نے ایک بیان میں کہا، ”ہم افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ سہولت کو چلانے کے لیے ضروری ایندھن کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے آج اتوار سے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ اسپتال کے شعبوں میں کام معطل کر دیا گیا ہے۔“

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: غزہ پر حملوں کے دوران گودام سے بڑے پیمانے پر اسلحوں کی چوری: رپورٹ

بعد ازاں اسپتال نے خبردار کیا کہ بحران کے جاری رہنے کے نتیجے میں ”روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو طبی علاج سے محروم“ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ کے اثرات کے دوران سامنے آئی ہے، جس کے ساتھ سخت محاصرہ اور علاقے کے بنیادی ڈھانچے اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر وسیع حملے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ء سے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں ۷۳؍ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور۱۷۴۰۰۰؍ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ علاقے کے تقریباً۹۰؍ فیصد بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو، وزرا اورحامیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے مغربی دیوار کے احاطے میں داخل

مزید برآں اسرائیل نے خطے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کے سبب وہاں ضروری سامان کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے، چونکہ تمام راہداری پر اسرائیل قابض ہے، لہٰذا غزہ میں مصنوعی قحط کے حالات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ امریکی ثالثی میں عارضی جنگ بندی نافذ ہے، اور جس کی شرائط کے مطابق اسرائیل کو روزانہ کی بنیاد پرمناسب تعداد میں امدادی ٹرک اور انسانی ضرورتوں کے سازو سامان کو علاقے میں جانے کی اجازت دینی تھی، تاہم اسرئیل نے ان شرائط سے انحراف کرتے ہوئے، انتہائی قلیل مقدار میں امداد کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی، یہی وجہ ہےکہ پورے علاقے کوانسانی ضرورتوں کی اشیاءکی قلت کاسامنا ہے۔ اور اسپتالوں میں ایندھن کی کمی اسی اسرائیلی ناکہ بندی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK