• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: جنگ اور نقل مکانی کے باوجود موسیقاروں کا موسیقی سے رشتہ برقرار

Updated: November 09, 2026, 2:07 PM IST | Gaza

غزہ کی ۲۲ سالہ موسیقار حیفہ بسام ابو شمالہ نے ۱۱ سال کی عمر میں سیلو (cello) بجانا شروع کردیا تھا۔ وہ کبھی کبھار ساحل پر بے گھر خاندانوں کے سامنے ساز بجاتی ہیں، جن میں فلم ’شنڈلرز لسٹ‘ کا تھیم بھی شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے ’بیونڈ غزہ‘ کے نام سے ایک گروپ بھی شروع کیا ہے، جو نوجوان خواتین کو موسیقی، بصری فنون اور پرفارمنس کے ذریعے یکجا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”ہم وہ لوگ ہیں جو زندگی سے محبت کرتے ہیں۔“

Picture: X
تصویر: ایکس

جنگ، نقل مکانی اور بنیادی اشیاء قلت کے باعث روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہونے کے باوجود غزہ میں موسیقار موسیقی سے اپنے رشتے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کیلئے موسیقی اپنی شناخت کی حفاظت، جذبات کے اظہار اور زندگی کو کسی حد تک معمول پر لانے کا ایک ذریعہ ہے۔

۵۴ سالہ سہیل ابو شویش وسطی غزہ کے النصيرات پناہ گزین کیمپ میں رہتے ہیں۔ وہ امدادی سامان کے لکڑی کے ڈبوں سے حاصل کردہ لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے عود (oud) نامی ساز بناتے ہیں۔ شیشم (rosewood)، مہوگنی اور ہندوستانی ساگوان (teak) جیسی اچھی لکڑی اب نایاب ہو چکی ہے۔ قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ کچھ مواد جو پہلے تقریباً ۱۰ شیکل کا ملتا تھا اب ۷۰۰ شیکل کا ملتا ہے اور ایک لیٹر گوند کی قیمت تقریباً ۲ شیکل سے بڑھ کر ۱۶۰ شیکل تک پہنچ چکی ہے۔ وہ اب اسٹیج پرفارمنس کیلئے الیکٹرک عود بناتے ہیں اور پرانے سازوں کی مرمت بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”موسیقی محض ایک مشغلہ نہیں؛ یہ ایک مشن ہے۔“

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: عرب جماعتیں کنگ میکر، اگلی حکومت کیلئے اپوزیشن لیڈر آئزن کوٹ کی حمایت

۲۲ سالہ حیفہ بسام ابو شمالہ نے ۱۱ سال کی عمر میں سیلو (cello) بجانا شروع کیا اور ایڈورڈ سعید نیشنل کنزرویٹری آف میوزک میں شامل ہوئیں۔ ان کے خاندان کے گھر پر ہوئے اسرائیلی حملے میں ان کا سیلو بری طرح خراب ہوگیا۔ اس کی گوند پگھل گئی اور ساؤنڈ بورڈ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے اس کی مرمت کیلئے تقریباً ۲۰۰ ڈالر ادا کئے۔ غزہ میں تاریں (strings)، رال (rosin) اور اسپیئر پارٹس کا ملنا بے حد مشکل ہوگیا ہے۔ وہ کبھی کبھار ساحل پر بے گھر خاندانوں کے سامنے ساز بجاتی ہیں، جن میں فلم ’شنڈلرز لسٹ‘ کا تھیم بھی شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے ’بیونڈ غزہ‘ کے نام سے ایک گروپ بھی شروع کیا ہے، جو نوجوان خواتین کو موسیقی، بصری فنون اور پرفارمنس کے ذریعے یکجا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”ہم وہ لوگ ہیں جو زندگی سے محبت کرتے ہیں۔“

ایڈورڈ سعید نیشنل کنزرویٹری آف میوزک میں موسیقی کے استاد فواد خضر اسرائیلی حملوں میں ۲۵ سے زائد بار بے گھر ہو چکے ہیں۔ کنزرویٹری کا مرکزی دفتر اور ساز تباہ ہو گئے تھے، اس لئے اساتذہ سازوں کی مرمت کرتے ہیں یا ادھار لیتے ہیں۔ یہ پروگرام نومبر ۲۰۲۵ء میں شمالی غزہ میں دوبارہ شروع ہوا۔ اس کے پروجیکٹ ’غزہ سنگز‘ (Gaza Sings) نے ۲۰۲۵ء میں انٹرنیشنل میوزک کونسل کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے: گزشتہ دس دنوں میں چار ممالک میں انتخابات کےبعد اسرائیل کو سفارتی دھچکوں اور واشنگٹن کے دباؤ کا سامنا

ماہرِ نفسیات روان احمد کا کہنا ہے کہ موسیقی بچوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور اپنے پن کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باقاعدہ مخصوص ذہنی نگہداشت کا متبادل تو نہیں بن سکتی، لیکن حالات نسبتاً محفوظ ہونے پر وسیع تر نفسیاتی و سماجی مدد فراہم کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK