Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب کی امدادی ایجنسی’ کے ایس ریلیف ‘نے غزہ میں بچوں کیلئے اسکول قائم کیا

Updated: August 09, 2026, 8:03 PM IST | Gaza

غزہ میں جنگ کے باعث متاثر ہونے والے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کیلئے سعودی عرب نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے جنوبی غزہ میں ’’مکہ اسکول‘‘ قائم کرنے کے ساتھ ضرورت مند خاندانوں کیلئے کھانے کی فراہمی بھی جاری رکھی ہے۔

Photo: INN
تصویر: ایکس

 سعودی عرب کی امدادی ایجنسی نے غزہ میں بچوں کیلئے اسکول قائم کیا ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ بچوں کیلئے تعلیمی مواقع بحال کرنے میں مدد مل سکے۔ سعودی عرب کے امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے جنوبی غزہ میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے مکہ اسکول قائم کیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ اسکول میں ابتدائی طور پر ایک ہزار طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ تدریسی امور کیلئے۳۲؍اساتذہ تعینات کئے گئے ہیں، بعد ازاں اس کی گنجائش بڑھا کر ۴؍ ہزار طلبہ تک کردی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے اعلیٰ جنرل ایران جنگ سے نکلنے کے راستے کی تلاش میں؛ وسیع تر جوابی کارروائی کا خطرہ برقرار

غزہ میں کھانے کی تقسیم
دوسری جانب کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے غزہ میں قائم مرکزی کچن نے بھی جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور ضرورت مند افراد کی مدد جاری رکھی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرکزی اور جنوبی غزہ میں کمزور اور متاثرہ خاندانوں میں کھانکے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ یہ دونوں اقدامات غزہ کیلئے سعودی امدادی مہم کا حصہ ہیں جس کے تحت کنگ سلمان مرکز خوراک، پناہ گاہ، طبی سامان اور دیگر بنیادی ضروریات سمیت مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کی مدد کررہا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے جنگ کے دوران غزہ کیلئے مسلسل انسانی امداد فراہم کی ہے اور فلسطینی علاقے میں امدادی رسائی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بنیادی خدمات کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK