آج پھر گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کے بحری جہاز الما پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو جی ایس ایف کے بحری جہاز الما پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: September 10, 2025, 5:02 PM IST | Gaza Strip
آج پھر گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کے بحری جہاز الما پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو جی ایس ایف کے بحری جہاز الما پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کے ایک بحری جہاز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ غزہ پٹی جانے کیلئے تیونس کے ایئرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا۔ منگل کو گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کی دوسری کشتی کو مشتبہ ڈرون کے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ‘‘ اداکارہ لیلیٰ ہیگزی نے بتایا کہ بحری جہاز الما پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ان کی شفٹ تبدیل ہورہی تھی۔
Israel attacked the Alma boat in the Samud Flotilla
— risky 🔻 (@riskythegreat1) September 10, 2025
That’s the second drone attack in 2 days
They’re taking advantage of full impunity while they still can because the next generations fucking hate then pic.twitter.com/24Kaj6CaPe
لیلیٰ ہیگزی نے بتایاکہ ’’ہمارے دو بحری جہازوں میں سے ایک کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘ اداکار نے مزید کہا کہ دوسرے کارکن نے یہ حملہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میںنے ڈرون کے جلنے سے پہلے اسے ۲۰؍ فٹ کی اونچائی پر اپنے قریب تھا۔‘‘انہوں نےمزید کہا کہ ’’ہم نے الارم بجایا تھا، ہم چیخ رہے تھے، ہم تیار تھے اور صرف دو منٹ بعد ہی یہ ہوا۔‘‘ لائیو اسٹریم میں ایک کارکن کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ ’’ابتدائی تفتیش کے بعد بحری جہاز میں کوئی نقصان دیکھنے کو نہیں ملا ہے اورجہاز میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: برکس ممالک امریکی ٹیرف کیخلاف متحد،مل کر مقابلہ کا عزم
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ گزشتہ دو راتوں سے یہ حملے ہورہے ہیں۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے اور نہ ہی کوئی حادثہ ہے۔ یہ ہمارے مشن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔‘‘ کارکن نے مزید کہا کہ ’’یہ کل بحری جہاز میں سوار ہونےو الے افراد کو ’’خوفزدہ کرنے کا طریقہ ہے۔ہم باز نہیں رہیں گے۔‘‘ یاد رہے کہ منگل کو بھی گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہاز ’’فیملی بوٹ‘‘ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔