Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ جنگ: امدادی مرکز فائرنگ، ۴۸؍ فلسطینی جاں بحق

Updated: May 28, 2025, 7:02 PM IST | Gaza

غزہ میں ایک امدادی مرکز پر اسرائیل کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ۴۸؍ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

حکام نے مطلع کیا ہے کہ منگل کو جنوبہ غزہ کے رفح میں امریکی حمایت یافتہ امداد تقسیم میں اسرائیلی فوج کے اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد ۴۸؍ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  اسرائیلی قبضے کا نام نہاد بفر زون میں امداد کی تقسیم کا منصوبہ تباہ کن طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اس وقت فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ امداد حاصل کرنے جارہے تھے۔ اسرائیل کے اخبار یدی اوتھ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس حملے کے بعد غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) سے متعلقہ امریکی ملازمین کو دوسری جگہ منتقل کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:گجرات ماڈل میں روزانہ ذات پات کی وحشت : اے آئی آئی ایس سی اے

اقوام متحدہ نے کہا کہ اسے اس تعلق سے کوئی خبر نہیں ہے کہ امریکہ امدادی گروپ جی ایچ ایف نے جنگ زدہ فلسطینی خطے میں امداد تقسیم کی ہے یا نہیں۔ غیر معروف گروپ نے کل اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ میں امدادی ٹرکوں کی امداد کی تقسیم شروع کی ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ کی انسانی ایجنسیوں او سی ایچ اے اور یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ آیا ادارے نے غزہ میں کوئی امداد تقسیم کی بھی ہے یا نہیں۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیموں نے کہا تھا کہ وہ امداد کی تقسیم میں جی ایچ ایف کا تعاون کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK