Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فوج کے انخلاء کے وعدے کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں: حماس

Updated: June 05, 2024, 2:59 PM IST

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سینئر حکام نے کہا کہ حماس تب تک کسی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جب تک اسرائیل غزہ میں مستقل جنگ بندی اور غزہ کے علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا وعدہ نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ ہفتے جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔

Because of the war, the lives of Palestinians have become difficult - Photo: X
جنگ کے سبب فلسطینیوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہےـ تصویر: ایکس

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے کہا کہ حماس تب تک کسی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جب تک اسرائیل غزہ میں مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اپنی پوری فوج کے انخلاء کا وعدہ نہیں کرتا۔ حماس کے حکام اسامہ حمدان نے ٹی وی پریس کانفرنس میں منگل کو کہا تھا کہ ’’ہم ایسے کی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس میں گارنٹی نہیں دی جاتی، غزہ میں مستقل جنگ بندی اور محصور خطے سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا وعدہ نہیں کیا جاتا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: طلسم ٹوٹا، روشنی ہوئی، اُمید جاگی، تبدیلی ٔ سیاست کی دستک ہوئی!

قطر، جو امریکہ او ر مصر کے ساتھ گفتگو میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، نے بھی اسرائیل سے واضح موقف دینے پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وہاؤٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس کے درمیان اسرائیل کے ذریعے جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی جس کے ذریعے غزہ میں ۶؍ ہفتوں کی جنگ بندی، یرغمالوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کا غزہ کے علاقوں سے انخلاء عمل میں آئے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: چناؤ کے نتائج نے نفرت پھیلانے والوں کو ان کی جگہ بتا دی : عوامی رائے

ہم نے ثالثوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے واضح موقف پیش کرنے کا کہے 
حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل صرف پہلا مرحلہ چاہتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے یرغمال واپس لے لے گا۔ ہم نےثالثوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے واضح موقف پیش کرنے کا کہے جس کے ذریعے وہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور غزہ کے علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا وعدہ کرے۔‘‘قبل ازیں حماس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کرنے کے بعد کہا تھا کہ ’’وہ مثبت طریقے سے اس پر نظر ثانی کریں گے۔‘‘اتوار کو امریکہ نے کہا تھا کہ اگر حماس اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیتا ہے توامریکہ کو بھی یہ توقع ہے کہ اسرائیل اسے مان لے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK