غزہ کے فٹبالر مہند علی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسپورٹس جرنسلٹ لیلا حمید کے مطابق ’’یہ مقبوضہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ۴۳۹؍ ویں کھلاڑی تھے۔‘‘
EPAPER
Updated: July 05, 2025, 10:20 AM IST | Gaza Strip
غزہ کے فٹبالر مہند علی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسپورٹس جرنسلٹ لیلا حمید کے مطابق ’’یہ مقبوضہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ۴۳۹؍ ویں کھلاڑی تھے۔‘‘
مہند علی، جو غزہ کے نادی خدمات المغازی فٹ بال کلب کے کھلاڑی تھے، کی وسطی غزہ کے مغازی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لانے سے موت ہوگئی۔ اسپورٹس جرنسلٹ لیلیٰ حمید کے مطابق ’’یہ مقبوضہ اسرائیل کے ذریعے ہلاک ہونے والے ۴۳۹؍ ویں کھلاڑی تھے۔‘‘ مہند علی کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہے۔ غزہ کے فٹبالر محمد الشریف نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’روزانہ ہم کسی نئے ایتھلیٹ کو الوداع کہتے ہیں۔ ہم اگلا نشانہ ہوسکتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: مرکز نے وقف قانون کے نئے ضوابط اور دیگر تفصیلات جاری کیں
ابوبکر عابد، جو غزہ کے صحافی ہیں، نے اپنے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’بہت سے افراد اور سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس جوٹا کی موت سے افسردہ ہیں جو تباہ کن اور افسوس ناک ہے لیکن ہم نے ۴۲۵؍ فٹبالرز کی موت اور کھیل کی دنیا کے اجڑنے پر اف تک نہیں کیا۔‘‘