اسرائیل نے خان یونس میں ایک میڈیکل کامپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ۱۰؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ۴؍ صحافی اور فائر فائٹرز کا عملہ بھی شامل ہے۔۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً ۲۷۴؍ صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 5:06 PM IST | Gaza Strip
اسرائیل نے خان یونس میں ایک میڈیکل کامپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ۱۰؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ۴؍ صحافی اور فائر فائٹرز کا عملہ بھی شامل ہے۔۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً ۲۷۴؍ صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔
عینی شاہدین اور طبی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں الناصر میڈیکل کامپلیکس میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ۱۰؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں ۴؍ صحافی اور فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ فلسطین ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں کیمرہ مین حسان المصری بھی شامل ہیں۔
Israel just bombed the only functioning hospital, Nasser, then it bombed the rescue workers.
— KHAL (@Hal9000_T1) August 25, 2025
War crime on camera. @CIJ_ICJ @AnitaAnandMP @SecRubio @RepThomasMassie @mtgreenee @AOC
There are US Federal laws which must be enforced. pic.twitter.com/JNody2oHvJ
قطری چینل الجریزہ نے اپنے فوٹوگرافر محمد سلامہ کے جاںب حق ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ انادولو ایجنسی نے طبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے فوٹو جرنسلٹ مریم ابودقہ کی موت کی بھی تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیں اسپتال کو نشانہ بنانے والے حملے میں فلسطینی صحافی معاذ ابودقہ نے بھی اپنی جان گنوائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: میسور: دسہرہ جشن کے افتتاح کیلئے بانو مشتاق کے انتخاب پر تنازع، دو پر مقدمہ
فلسطینی شہری دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایک فائر انجن کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کی رضاکار اور لاشیں بازیافت کرنے کے دوران ان کی ٹیم کے ۷؍ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ انادولو ایجنسی کے نامہ نگار نے بتایا کہ ’’اسرائیل نے ایمرجنسی عمارت کے دسویں منزلے کو نشانہ بنایا تھا جسے ’’الیٰسین‘‘ کہا جاتا ہے۔ قبل ازیں غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حملے میں ۸؍ فلسطینی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔