• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیل کسی بھی طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہے: بنجامن نیتن یاہو

Updated: August 01, 2024, 10:04 PM IST | Jerusalem

حماس کے سینئر لیڈر اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے لیڈر فواد شکر کے قتل کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’’اسرائیل کسی بھی طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ چاروں جانب سے دھمکیوں کی آوازیں گونج رہی ہیں لیکن ہم ثابت قدم رہیں گے۔‘‘ انہوں نے غزہ پٹی میں اپنی نسل کشی کی جنگ بند نہ کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے۔

Israel`s Prime Minister Netanyahu. Photo: INN
اسرائیل کےو زیراعظم نیتن یاہو۔تصویر:آئی این این

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے سینئر لیڈر اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے لیڈر فواد شکر کو لبنان میں خفیہ طور پر ہلاک کرنے کے بعد اسرائیل کسی بھی طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ نیتن یاہو نے بدھ کو اشارہ دیا کہ ’’مقبوضہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ جاری رہے گی۔‘‘ انہوں نے اپنے ایک ریکارڈ کئے گئے پیغام میں، جسے مقامی میڈیا پر ایئر کیا گیا تھا، کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد ہی میں نے یہ واضح کیا ہے کہ ’’ہم ایران میں برائی کے محور کے خلاف لڑ رہے ہیں۔‘‘ 
انہوں نے مزیدکہا کہ ’’امریکی کانگریس سے اپنے خطا ب میں ،مـَیں نے  حماس، حوثی اور حزب اللہ کا ذکر کیا تھا۔ گزشتہ دنوں میں ہم نے ان سب کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ تین ہفتے قبل ہم نے حماس کے چیف آف اسٹاف محمد دیف کو قتل کیا تھا۔۲؍ ہفتے قبل ہم نے حوثیوں پر حملہ کیا تھا اور کل ہم نے حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف فواد شکر کو نشانہ بنایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: وائناڈ حادثہ: ۲۸۸؍ سے زائد ہلاک،۲۰۰؍ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مقبوضہ سیرین گولان ہائیٹس پر مجدل شمس پر جو راکٹ داغہ گیا تھا اس کیلئے شکر ذمہ دار تھے۔ خیال رہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ۱۲؍افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’’ہمارے لئے آنے والے دن کافی مشکل ہیںاور بیروت کے حملے کے بعد چاروں جانب سے دھمکیوں کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ہم کسی بھی طرح کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار ہیںاور ثابت قدم رہیں گے۔

ہم نے شکست قبول نہیں کی: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطینیوں پر اپنی نسل کشی کی جنگ کے تعلق سے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے مجھ پر دباؤڈالا جارہا ہے کہ میں فلسطینیوں پر اپنی جنگ بند کرو۔ میں نے کبھی ان آوازوں پر دھیان نہیں دیا اور نہ ہی کبھی دوں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’اگر ہمیںشکست قبول کرنی ہی ہوتی تو ہم دہشت گردودں اور ان کے انفراسٹرکچر کو کبھی تباہ نہ کرے۔ ہم نے فلاڈیلیفیا کاریڈور کو قابو نہیں کیا ہوا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء: سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں ہندوستان کو تیسرا تمغہ دلایا

خیال رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت میں فضائی حملے کے ذریعے فوادشکر کو قتل کیا ہے۔ حزب اللہ نے بدھ کواپنے اہم لیڈر کے قتل کا اعلان کیا تھا۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد ہی تل ابیب نے حماس کے سینئر لیڈر اسماعیل ہانیہ کو ہلاک کیا تھا۔ اسماعیل ہانیہ اس وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنی قیام گاہ پر تھے۔خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیںجبکہ ۹۰؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK