مئی کے آخر سے اب تک امداد حاصل کرنے کے دوران ۳۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ۳؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 17, 2025, 3:12 PM IST | Gaza
مئی کے آخر سے اب تک امداد حاصل کرنے کے دوران ۳۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ۳؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مئی کے آخر میں غزہ مین انسانی امداد حاصل کرنے کے دوران ۳۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہے جبکہ ۳۰۰۰؍ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن، جس کا تعاون اسرائیل اور امریکہ کرتے ہیں، امداد کی تقسیم کیلئے اسرائیل کے زیر قبضہ مقامات پر انحصار کرتے ہیں جن میں اشود پورٹ اور کریم ابو سلیم کراسنگ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مغربی ممالک یکطرفہ طور پر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں : عباس عراقچی
یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد مرتبہ امداد حاصل کرنے کیلئے آئے فلسطینیوں پر اندھا دھند بمباری کی ہے جس کے سبب اب تک سیکڑوں فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۵۵؍ ہزار سے بھی زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔