Inquilab Logo

غزہ جنگ: ترکی صدر رجب طیب اردگان کا فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی

Updated: April 09, 2024, 8:10 PM IST | Istanbul

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطینیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا اور بتایا کہ ۴۵؍ ہزار ٹن امدادی سامان بھیج کر ترکی نے فلسطین کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اہل غزہ کیلئے دعا کی۔

Turkish President Recep Tayyip Erdogan. Photo: INN
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان۔ تصویر: آئی این این

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کےملک نے غزہ کے لوگوں کو۴۵؍ ہزار ٹن سے زیادہ انسانی امداد بھیج کر فلسطین سےاپنی مکمل حمایت کاا ظہار کیا ہے، جو اسرائیلی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ صدر نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ خطے میں بھیجی گئی امداد کی مجموعی مقدار ۴۵؍ ہزارٹن سے زائد ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ترکی اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ غزہ میں خونریزی بند نہیں ہو جاتی اور وہ ایک آزاد فلسطین میں نہیں رہتے، اور ۱۹۶۷ء کی سرحدوں کی بنیاد پرجس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ترکی نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں عائد کیں

صدر نے جنگ زدہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر بھی تنقید کی جو ۱۷؍ سال سے غیر قانونی اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت محصور ہے جہاں کئی مہینوں کے مسلسل اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ۷؍ اکتوبر کے بعد سے غزہ نہ صرف ہمارے دلوں میں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیرپر خون آلود زخم ہے۔ ہم نے ظلم و جارحیت کے ایسے مناظر کا سامنا کیا ہے جس میں اسپتال، اسکول، گرجا گھر اور مساجد، جنہیں جنگ میں بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔ جان بوجھ کر بمباری کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست مسترد کی، تحویل کو قانونی قراردیا

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے ہاتھوں اب تک ۳۳؍ہزار فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں ۷۵؍ ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اردگان نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کیلئے خدا کی رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK