• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ جنگ کے ۷۰۰؍ دن: ۹۰؍ فیصد خطہ تباہ، ۶۸؍ ارب ڈالر کا نقصان

Updated: September 07, 2025, 5:01 PM IST | Gaza

غزہ جنگ کے ۷۰۰؍ دن مکمل ہو چکے ہیں، اس اسرائیلی جارحیت نے ۹۰؍ فیصد غزہ کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ ۶۸؍ ارب ڈالر کا نقصان کا تخمینہ ہے، ساتھ ہی تمام شہری بنیادی ڈھانچوں کو منظم منصوبے کے تحت تباہ کر دیا گیا ہے۔

Gaza City destroyed by Israeli aggression. Photo: X
غزہ تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

فلسطینی حکومت کے غزہ میں واقع میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے۷۰۰؍ دنوں نے خطے کے تقریباً تمام شہری بنیادی ڈھانچوں کو منظم انداز میں تباہ کرکے ۶۸؍ ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے۔ سنیچر کو جاری بیان میں دفتر نے کہا کہ اسرائیلی جنگ میں غزہ کے۹۰؍ فیصد سے زیادہبنیادی نظام کی تباہی کے ساتھ نسل کشی اور جبری بے گھر کرنے کی منظم پالیسی اپنائی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ۷۳؍ ہزار۷۰۰؍ سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہیں، جن میں۲۰؍ ہزار سے زیادہ بچے اور۱۲؍ ہزار ۵۰۰؍ خواتین شامل ہیں۔

دفتر کے مطابق۲؍ ہزار۷۰۰؍ خاندان شہری اندراج سے مکمل طور پر ختم ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میںایک ہزار۶۷۰؍ طبی عملہ،۲۴۸؍ صحافی،۱۳۹؍ سول ڈیفنس کے اراکین اور۱۷۳؍ میونسپل ملازمین شامل ہیں۔ ایک لاکھ۶۲؍ ہزار سے زیادہ دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بہت سے افراد مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔دفتر کے مطابق ۳۸؍ اسپتالوں،۸۳۳؍ مساجد اور۱۶۳؍ تعلیمی اداروں کی تباہی کے علاوہ ہزاروں دیگر سرکاری سہولیات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔اس نے دفتر نے اسرائیل پر غزہ شہر اور شمال میں آباد فلسطینیوں کے خلاف فاقہ کشی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انہیںجبری بے گھر ہونے پر مجبور کردیا۔میڈیا آفس نے کہا  کہ ناکہ بندی کرکے غزہ میں داخل ہونے والے لاکھوں امدادی ٹرکوں کو روک دیا گیا ، جس سے۲۴؍ لاکھ فلسطینی جن میں۱۰؍ لاکھ سے زیادہ بچے شامل ہیں، قحط کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔اسرائیل اور اس کے حامیوں، خاص طور پر امریکہ کو تباہی کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، دفتر نے عرب اور اسلامی ممالک، وسیع تر بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ’’جارحیت کو ختم کرنے، ناکہ بندی اٹھانے، بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی کو یقینی بنانے اور اسرائیلی لیڈروں کو بین الاقوامی عدالتوں میں جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری طور پر کارروائی کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ نشل کشی: ۲۳؍ ماہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ جمعہ کو غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کو۷۰۰؍ دن مکمل ہو گئے ہیں، جس میں اسرائیل نے۶۴؍ ہزار۳۰۰؍ سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ فوجی حملے نے اس علاقے کومکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، ساتھ ہی تمام آبادی کو اسرائیل کے مسلط کردہ قحط کا سامنا ہے۔گذشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔اسرائیل کو خطے میں اپنی جنگ کے باعث بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK