خلیجی ممالک کے وزراء نے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے اہم موضوعات اور مسائل کا جائزہ لیا۔
EPAPER
Updated: September 22, 2026, 4:36 PM IST | Agency | New York
خلیجی ممالک کے وزراء نے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے اہم موضوعات اور مسائل کا جائزہ لیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے پیر کو بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں جی سی سی وزارتی کونسل کے رابطہ اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے۸۱؍ویں اجلاس کےاعلیٰ سطحی ہفتے سے قبل منعقد ہوا۔وزراء نے جنرل اسمبلی کے دوران زیر بحث آنے والے اہم موضوعات اور مسائل کا جائزہ لیا نیز ان کے حوالے سے جی سی سی رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں اورموقف پر بھی غور کیا۔وزارت نے `ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے موجودہ حالات اور علاقائی پیش رفت، خطے میں سلامتی اور استحکام پر ان کے اثرات اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون اور رابطہ کاری بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل نے اتوار کو کہا کہ جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور کثیر جہتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی حمایت اور مکالمے و ثالثی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔
یہ بھی پڑھئے: وہائٹ ہاؤس میں داخلہ پر پابندی کیخلاف ۳؍ میڈیا ادارے ٹرمپ پرمقدمہ کرینگے
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مملکت اس اجلاس کی کارروائی کو ان اصولوں کی تجدید کا ایک موقع سمجھتی ہے جن پر بین الاقوامی ادارے قائم کیے گئے تھے اور ان میں اقوامِ متحدہ سر فہرست ہے۔مملکت خطے میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتی ہے جن میں ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، تنازعات کا پُرامن حل اور بین الاقوامی آبی گذرگاہوں میں محفوظ اور آزادانہ جہازرانی کی سہولت شامل ہے۔