Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرمنی کی سافٹ ویئر کمپنی نیمٹ چیک ہندوستان میں سرمایہ کاری کی متمنی

Updated: July 11, 2024, 1:06 PM IST | Mumbai

جرمنی کی سافٹ ویئر کمپنی نیمٹ چیک گروپ ہندوستان میں سرمایہ کاری کی متمنی ہے اس لئے اس نے ممبئی میں اپنا پہلا آپریشنل دفتر کھولنے کا اعلان کیاہے۔

Yves Padrinus, CEO of the company reports. Photo: INN
کمپنی کے سی ای او یووس پادرینس اطلاع دے رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جرمنی کی سافٹ ویئر کمپنی نیمٹ چیک گروپ ہندوستان میں سرمایہ کاری کی متمنی ہے اس لئے اس نے ممبئی میں اپنا پہلا آپریشنل دفتر کھولنے کا اعلان کیاہے۔ کمپنی نے بدھ کو اعلان کیاکہ وہ ہندوستان میں اپنے محصول اور کاروبار دونوں کو بڑھانا چاہتی ہے۔ 
 کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یووس پادرینس نے کہاکہ ہندوستان معاشی ترقی عروج پر ہے اور اس کا تعمیراتی بازار بھی عالمی سطح پر تیسرے نمبرپر ہے۔  ہماری کمپنی تعمیراتی کمپنیوں کو سافٹ ویئرس سالیوشنز فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس میں حکومت سازی کیلئے رسہ کشی تیز، بایاں محاذ سرگرم

ہم نے اس سے پہلے ہندوستان کے بڑے بڑے پروجیکٹس میں سافٹ ویئر س حل فراہم کروائے ہیں۔  انہوں نے مزید کہاکہ کمپنی کو یورپ سے ۵۰؍ فیصد اور امریکہ سے ۴۰؍ فیصد محصول موصول ہوتاہے جبکہ ایشیا میں کمپنی کی نمو کمزور ہے اس لئے ہم نے ہندوستان سے ایشیا میں اپنی ترقی کو بہتر کرنے کیلئے یہاں نیا دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاردینس نے بتایاکہ کمپنی جمعرات کو جے جے آرٹس کالج سے آرکیٹیکچر کے زمرے میں ایک معاہدہ کرنے والی ہے جس کے ذریعہ حکومت کےانتظامات کو بہتر بنانے کیلئے سافٹ ویئر خدمات فراہم کی جائیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK