Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی اور کولکاتہ کے درمیان جاری سونے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش

Updated: March 15, 2026, 6:40 PM IST | New Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے دہلی اور کولکاتا کے درمیان سرگرم ایک منظم سونا اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایجنسی نے۱۳ء۱۴؍ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا سونا، چاندی اور ہندوستانی کرنسی برآمد کرکے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Gold Smugling. Photo:INN
سونے کی اسمگلنگ۔ تصویر:آئی این این

 ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے دہلی اور کولکاتا کے درمیان سرگرم ایک منظم سونا اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایجنسی نے۱۳ء۱۴؍ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا سونا، چاندی اور ہندوستانی کرنسی برآمد کرکے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق برآمدگی میں۸۱ء۸۲۸۶؍ گرام سونا شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً ۱۳ء۱۴؍ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ۴ء۷۳۵۰؍  گرام چاندی، جس کی قیمت تقریباً۶۷ء۱۹؍ لاکھ روپے ہے اور ۷۴ء۵۱؍لاکھ روپے کی ہندوستانی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ کارروائی کسٹمز ایکٹ ۱۹۶۲ ءکے تحت کی گئی ہے۔ ڈی آر آئی کو ملی خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
افسران کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگل کیا گیا سونا ٹرین کے ذریعے قومی دارالحکومت لایا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر افسران نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کولکاتا سے ٹرین کے ذریعے پہنچے ایک مسافر کو روکا۔ جانچ میں اس کے پاس غیر ملکی مارکنگ والا سونا ملا، جسے اسٹیشن کے باہر موجود ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔ موقع پر ہی سونا لانے والے شخص اور وصول کرنے والے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ دہلی کے دیگر ٹھکانوں تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:آسکر۲۰۲۶ء: ’ون بیٹل آفٹر اَن اَدر‘ اور ’سنرز‘ کے درمیان سخت مقابلہ


ڈی آر آئی کی مزید کارروائی میں شہر میں چل رہی ایک غیر قانونی سونا پگھلانے والی یونٹ کا پتہ چلا، جہاں غیر ملکی سونے کو پگھلا کر اس کی شناخت مٹا دی جاتی تھی اور بعد میں اسے مقامی صرافہ بازار میں فروخت کیا جاتا تھا۔ چھاپے کے دوران افسران نے وہاں سے اضافی سونا، چاندی اور بڑی مقدار میں ہندوستانی کرنسی برآمد کی۔ اس غیر قانونی یونٹ کو چلانے والے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:این ایچ اے آئی نے فاسٹیگ سالانہ پاس فیس میں اضافہ کا کیا اعلان


جانچ آگے بڑھنے پر ڈی آر آئی کی ٹیم کولکاتا پہنچی، جہاں اسمگلنگ نیٹ ورک کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کا پتہ چلا۔ وہ ایک اور غیر قانونی میلٹنگ یونٹ میں ملا جہاں سے مزید پگھلا ہوا سونا برآمد ہوا۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK