Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: گرین کارڈ کے ذریعے امریکی شہریت پانے والوں کی شہریت منسوخ ہونے کا خطرہ

Updated: July 11, 2025, 3:02 PM IST | Washington

گرین کارڈ ہولڈرز، نیچرلائزیشن کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرتے ہیں۔ اس عمل کے ذریعے کانگریس اور امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کے پیمانے پر پورا اترنے والے قانونی مستقل رہائشیوں یا گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکی شہریت دی جاتی ہے۔

Green Card. Photo: INN
گرین کارڈ۔ تصویر: آئی این این

امریکی انتظامیہ کچھ امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اٹارنی جنرل بونڈی نے تمام سول ڈویژن کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے پالیسی اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایک میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں بعض ترجیحات کو آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جن میں شہریت کی منسوخی کو ترجیح دینا بھی شامل ہے۔

محکمہ انصاف کا میمو سول ڈویژن کے ملازمین کو اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی شخص کی امریکی شہریت کو منسوخ کرنے کیلئے ضروری کارروائی شروع کر سکتے ہیں اگر کسی فرد نے یا تو ’غیر قانونی طور پر شہریت حاصل کی‘ یا ’اہم حقیقت کو چھپانے یا جان بوجھ کر غلط بیانی سے شہریت حاصل کی‘۔ اس میمو کے بعد گرین کارڈ ہولڈرز کے ذریعے امریکی شہریت پانے والوں پر شہریت منسوخ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا واشنگٹن حکومت پر قبضے کا عندیہ، نیویارک کے میئر امیدوار پر بھی تنقید

واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق، ایک شخص کی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے اگر اس نے غیر قانونی طور پر شہریت حاصل کی ہو۔ اگر کوئی اپنی درخواست اور اس کے بعد کے امتحان کے دوران جان بوجھ کر غلط بیانی کرے یا اہم حقائق کو ظاہر کرنے میں ناکام رہے تو اس صورت میں بھی اس کی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

گرین کارڈ ہولڈرز، نیچرلائزیشن Naturalization کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ عمل ہے جس کے ذریعے کانگریس اور امیگریشن اینڈ نیشنلٹی قانون کے پیمانے پر پورا اترنے والے قانونی مستقل رہائشیوں یا گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکی شہریت دی جاتی ہے۔ قانونی مستقل رہائشی یا گرین کارڈ ہولڈرز ایسے غیر ملکی تارکین وطن ہوتے ہیں جنہیں قانونی طور پر امریکہ میں مستقل طور پر رہنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے’حیات التحریرالشام‘ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالا

عام طور پر، قانونی مستقل رہائشیوں یا گرین کارڈ ہولڈرز کو شہریت کیلئے اہل ہونے اور بالآخر امریکی پاسپورٹ کیلئے اہل ہونے کیلئے پانچ سال تک مسلسل امریکہ میں رہنا، اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا، انگریزی زبان میں مہارت اور اپنی نیچرلائزیشن کے انٹرویو کے حصے کے طور پر امریکی حکومت اور اس کی تاریخ کا امتحان پاس کرنا ضروری ہوتا ہے۔ گرین کارڈ، جسے باضابطہ طور پر مستقل رہائشی کارڈ کہا جاتا ہے، آپ کو امریکہ میں مستقل طور پر رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن امریکی شہری ہونے کا اہل نہیں بن

اتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK