Updated: May 01, 2026, 9:03 PM IST
| Hyderabad
رام چرن کی انتہائی متوقع فلم ’’پیڈی‘‘ کی ریلیز تاریخ پر کافی عرصے سے سسپنس برقرار تھا۔ اس کے لیے میکرز نے جمعہ ایک پریس میٹ رکھی۔ اس دوران ’’پیڈی‘‘ کی ریلیز تاریخ کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ رام چرن کی یہ فلم اب کب سنیما گھروں میں آئے گی۔
رام چرن۔ تصویر:آئی این این
رام چرن کی مچ اویٹڈ فلم’’پیڈی‘‘ کی ریلیز تاریخ پر کافی وقت سے غیر یقینی صورتحال تھی۔ پہلے یہ فلم ۳۰؍ اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن بعد میں اسے اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ اس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ’’پیڈی‘‘ ۲۵؍ جون کو ریلیز ہوگی، تاہم میکرز کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ اب آخرکار’’پیڈی‘‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ میکرز نے اس کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیےیکم مئی کو شام ۴؍ بجے ایک پریس میٹ رکھی، جس کے بعد واضح ہو گیا کہ رام چرن کی ’’پیڈی‘‘ کب ریلیز ہوگی۔
ان دنوں کئی آنے والی فلموں کی ریلیز تاریخوں میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ٹاکسک پہلے۴؍ جون کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ورون دھون کی فلم’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘پہلے ۵؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن ٹاکسک کی وجہ سے اسے ۲۲؍ مئی پر پہلے کر دیا گیا تھا۔ بعد میں ’’ٹاکسک‘‘ کے ملتوی ہونے کے بعد یہ فلم اپنی پرانی ریلیز تاریخ ۵؍ جون پر واپس آ گئی۔ تاہم اب رام چرن کی فلم ’’پیڈی‘‘ کے میکرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم ۴؍جون کو ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:۷۰۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی پربھاس کی ’’فوجی‘‘ کا سیکوئل نہیں آئے گا
۴؍جون کو ریلیز ہوگی پیڈی
اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میکرز نے تصدیق کی کہ ’’پیڈی‘‘ جون ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔ اس اپڈیٹ کے ساتھ ٹیم نے نیا پوسٹر بھی جاری کیا اور لکھا’’اس کی کہانی مضبوط عزم ہے، اور اس کا ہتھیار پختہ ارادہ ہے۔‘‘ بوچی بابو سنا کی ہدایت کاری میں بنی ’’پیڈی‘‘ میں رام چرن کے مقابل جھانوی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:انفینٹینو نے امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی
ان فلموں سے ہوگا ٹکراؤ
واضح رہے کہ یش کی’’ٹاکسک ‘‘ پہلے ۴؍ جون کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب اس کی جگہ ’’پیڈیی ‘‘نے لے لی ہے۔ ایسے میں’’پیڈی‘‘ کا مقابلہ بوبی دیول کی فلم اور ورون دھون کی فلم سے ہوگا۔ ۵؍ جون کو بوبی دیول کی ’’بندر‘‘ اور ورون دھون کی فلم’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ بھی ریلیز ہوں گی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ باکس آفس پر کون سی فلم سبقت لے جاتی ہے۔