• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ سے باہروشاکھاپٹنم میں گوگل کا سب سے بڑا مرکز

Updated: October 14, 2025, 5:06 PM IST | Vishakhapatnam

عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سرچ انجن کمپنی گوگل نے منگل کو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک گیگا واٹ کا ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اور اگلے ۵؍برسوں میں ۱۵؍ بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

Sitharaman And Others.Photo:PTI
سیتا رمن اور دیگر۔ تصویر:پی ٹی آئی

عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سرچ انجن کمپنی گوگل نے منگل کو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک گیگا واٹ کا ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اور اگلے ۵؍برسوں میں ۱۵؍ بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ یہ امریکہ سے باہر کمپنی کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔ 
کمپنی نے کہا کہ اس ڈیٹا سینٹر کو ایک عالمی اے آئی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا، جو ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کی خدمت کرے گا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے گوگل نے زیر سمندر کمیونیکیشن کیبل لینڈنگ اسٹیشن اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن انفراسٹرکچر تیار کرنے کا منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ 
یہاں انڈیا اے آئی پاور سمٹ میں اعلان کرتے ہوئے گوگل کلاؤڈ گلوبل کے سی ای او تھامس کورین نے کہا کہ یہ امریکہ سے باہر گوگل کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ہوگا۔ کمپنی ۱۲؍ ممالک میں ڈیٹا سینٹرس کا نیٹ ورک بنا رہی ہے۔ 
اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ریلوے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس، اشونی ویشنو، آندھرا پردیش کے وزیر برائے الیکٹرانکس، نارا لوکیش  اور دیگر معززین موجود تھے۔ کورین نے کہا کہ وشاکھاپٹنم اے آئی ہب کی صلاحیت آخرکار کئی گیگا واٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹاٹا سنس کے چیئرمیں چندر شیکھرن کی میعاد میں توسیع

قبل ازیں، آندھرا پردیش حکومت اور گوگل کے حکام نے وشاکھاپٹنم ہائپر اسکیل ڈیٹا سینٹر کیمپس کے لیے کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ مرکز نائیڈو حکومت کے  اے آئی سٹی وشاکھاپٹنم پروجیکٹ کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ گوگل کے سب سے بڑے ایشیائی پروجیکٹس میں سے ایک ہوگا، جو اے آئی کی تبدیلی کو تیز کرے گا، صاف توانائی کے انضمام  اور ہندوستان میں۱۸۰۰۰۰؍ ملازمتیں پیدا کرے گا۔
 اس موقع پر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ ’’ہمیں اس تاریخی پروجیکٹ پر گوگل کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے۔ یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تشکیل دے گا۔ وشاکھاپٹنم اب ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔‘‘گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کورین نے کہاکہ ہم ہندوستان  کی اے آئی   صلاحیت کو غیر مقفل کرنے کے لیے اس مرکز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یہ کاروباروں، محققین  اور تخلیق کاروں کو  اے آئی  کے ذریعے ترقی اور اختراع  کا موقع فراہم کرے گا۔ اڈانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ہم کمیونٹیز اور صارفین کے لیے سیکوریٹی، کارکردگی اور توسیع پذیری کو یقینی بنائیں گے۔معاشی ترقی اور ہزاروں ملازمتیں اے آئی ہب اور اس کا کنیکٹیویٹی گیٹ وے وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش اور پورے ہندوستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ یہ پروجیکٹ ڈجیٹل شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ  اور صاف توانائی کے شعبوں میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK