Updated: August 26, 2026, 9:04 PM IST
| New Delhi
ملک میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات سے دہلی میں صارفین کو پیاز ۳۵؍ روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب کرائی جائے گی۔ اس وقت کئی مقامات پر خردہ بازار میں پیاز کی قیمت ۵۵؍ سے ۶۰؍ روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات سے دہلی میں صارفین کو پیاز ۳۵؍ روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب کرائی جائے گی۔ اس وقت کئی مقامات پر خردہ بازار میں پیاز کی قیمت ۵۵؍ سے ۶۰؍ روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ایک سینئر سرکاری افسر کے مطابق، بازار میں لائی جانے والی پیاز ۲۰۲۶ء کے لیے تیار کیے گئے ۲۱ء۱؍ لاکھ ٹن کے بفر اسٹاک کا حصہ ہے۔ حکومت قیمتوں میں اضافے کو روکنے اور صارفین کو راحت دینے کے لیے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کے ذریعے بازار میں مداخلت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنی دیول کی’’باپ‘‘ کی نئی جھلک جاری، زی اسٹوڈیوز نے ۲۰؍سے زائد فلموں کا اعلان کر دیا
رعایتی قیمت پر پیاز کی فروخت نیفڈ (NAFED)، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن (NCCF) اور مرکزی بھنڈار کے ذریعے کی جائے گی۔ این سی سی ایف دہلی میں مرکزی بھنڈار کی تقریباً ۱۰۰؍ دکانوں کے ذریعے براہِ راست صارفین کو ۳۵؍ روپے فی کلو کی قیمت پر پیاز فراہم کرے گا۔ اس اسکیم کو دہلی-این سی آر کے مدر ڈیری مراکز تک بھی توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔
این سی سی ایف کے پاس اس وقت تقریباً ۶۲؍ ہزار ٹن پیاز کا بفر اسٹاک موجود ہے۔ ادارے نے مہاراشٹر کے ناسک سے۴۰۰؍ ٹن پیاز خصوصی ٹرین ’کاندا ایکسپریس‘ کے ذریعے دہلی روانہ کی ہے، جس کے جمعرات تک پہنچنے کی امید ہے۔ دوسری جانب نیفڈ کے پاس بھی تقریباً ۵۵؍ ہزار ٹن سے کم پیاز کا ذخیرہ موجود ہے۔ نیفڈ دہلی کے علاوہ کوچی اور گوہاٹی جیسے بڑے صارف مراکز میں بھی رعایتی قیمت پر پیاز فروخت کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے:کپل دیو نے عمران خان کی حمایت میں کہا: ’’میں اپنے دوست کی حمایت کرنا چاہتا ہوں‘‘
ناسک سے ۸۰۰؍ ٹن پیاز لے کر پہلی خصوصی مال گاڑی پہلے ہی دہلی کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ چنئی، ایرناکولم، مدورئی اور گوہاٹی کو بھی خصوصی مال گاڑیوں کے ذریعے پیاز فراہم کی جائے گی۔صارف امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس منصوبے کو کولکاتا، بھوبنیشور، حیدرآباد، چنئی، بنگلورو، احمدآباد، گوہاٹی اور رائے پور سمیت دیگر بڑے شہروں تک بھی توسیع دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے بازار میں مداخلت کے اعلان کا اثر تھوک منڈیوں میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ مہاراشٹر کی اہم پیاز منڈیوں ناسک اور لاسل گاؤں میں تھوک قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ بفر اسٹاک سے مرحلہ وار پیاز کی سپلائی بڑھانے اور خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے سے بازار میں دستیابی بہتر ہوگی اور قیمتوں میں اضافے کا دباؤ کم ہوگا۔