Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی پی ٹی ۵؍ لانچ: اوپن اے آئی کیلئےہندوستان امریکہ کو پچھاڑ کر سب سے بڑا مارکیٹ بن سکتا ہے:آلٹ مین

Updated: August 08, 2025, 7:03 PM IST | Washington

آلٹ مین نے بتایا کہ اوپن اے آئی ہندوستان پر مزید توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ہندوستانی صارفین اور ڈویلپرز کے ساتھ کمپنی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

Sam Altman. Photo: INN
سیم آلٹ مین۔ تصویر: آئی این این

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے مشہور چیٹ بوٹ، چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی ماڈل، جی پی ٹی ۵؍ عالمی سطح پر لانچ کردیا ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب امریکہ کے بعد اوپن اے آئی کیلئے دوسرا سب سے بڑا مارکیٹ بن گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ جلد ہی یہ امریکہ کو پچھاڑ کر سب سے بڑا مارکیٹ بن جائے۔

واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں سیم آلٹ مین نے ہندوستان میں اے آئی کو تیزی سے اپنانے اور اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے ہندوستانیوں کے منفرد استعمال کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ”ہندوستان بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ہندوستانی صارفین اور کاروباری ادارے، اے آئی کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں وہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔“ آلٹ مین نے بتایا کہ اوپن اے آئی ہندوستان پر مزید توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کو زیادہ قابلِ رسائی اور سستا بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ہندوستانی صارفین اور ڈویلپرز کے ساتھ کمپنی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: جتنا زیادہ اے آئی کا استعمال ہوگا، دنیا میں اتنی ہی پانی کی قلت ہوتی جائے گی

جی پی ٹی ۵؍ میں کیا نیا ہے؟

سیم آلٹ مین نے جی پی ٹی ۵؍ کو اوپن اے آئی کا “اب تک کا بہترین ماڈل” قرار دیا۔ یہ نیا ورژن استدلال، کوڈنگ اور کاموں کو خودکار بنانے کے میدان میں ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کی کارکردگی کسی پی ایچ ڈی ماہر کے قریب ہے جو اسے تکنیکی، تعلیمی اور تخلیقی کاموں کیلئے بہت مفید بناتی ہے۔

جی پی ٹی ۵؍ کو زیادہ صارفین کیلئے آسان بنانے کیلئے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے مفت ورژن میں بھی اس کے اعلیٰ فیچرز دستیاب کرائے جائیں گے۔ اوپن اے آئی کے اے پی آئی پلیٹ فارم پر، جی پی ٹی ۵؍ تین ورژن، جی پی ٹی ۵؍ منی، جی پی ٹی ۵؍ اور جی پی ٹی ۵؍ نینو، میں دستیاب ہوگا۔ اے پی آئی ورژن میں پیچیدہ ایپلی کیشنز کیلئے ایک وقف شدہ استدلال ماڈل بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ آپ کی گفتگو قانونی طور پر نجی نہیں: اوپن اے آئی سربراہ آلٹ مین نےخبردار کیا

ہندوستانی زبانوں کی دستیابی میں بڑی چھلانگ

ہندوستانی صارفین کیلئے سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک جی پی ٹی ۵؍ میں ہندوستانی زبانوں کی بہتر دستیابی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی ڈویژن کے سربراہ نک ٹرلی نے کہا کہ جی پی ٹی ۵؍ اب ۱۲ سے زائد ہندوستانی زبانوں میں مواد کو سمجھ سکتا ہے اور تیار کر سکتا ہے۔ ان زبانوں میں کئی علاقائی زبانیں بھی شامل ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان بھر میں مزید کروڑوں افراد اے آئی ٹولز کا استعمال کریں گے جو انگریزی یا ہندی کے علاوہ دیگر زبانیں بولتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK