انجمن خیرالاسلام پرائمری گرلز اسکول مدنپورہ میں گرانڈ پیرنٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں ۵۰؍ طالبات کے دادا دادی اور نانا نانی کو مدعو کیا گیا۔
EPAPER
Updated: September 23, 2026, 1:45 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
انجمن خیرالاسلام پرائمری گرلز اسکول مدنپورہ میں گرانڈ پیرنٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں ۵۰؍ طالبات کے دادا دادی اور نانا نانی کو مدعو کیا گیا۔
انجمن خیرالاسلام پرائمری گرلز اسکول مدنپورہ میں گرانڈ پیرنٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں ۵۰؍ طالبات کے دادا دادی اور نانا نانی کو مدعو کیا گیا۔ ان ہی کی بچیوں نے ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ عمررسیدہ شرکاء کے درمیان ہونے والے اسلامی کوئز مقابلہ میں کامیاب ہونے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام سے بزرگ حضرات محظوظ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے: اسکول کی سرکاری عمارت کوایک سال کیلئے نجی تعلیمی ادارے کوکرایہ پر دینے کی مخالفت
اس موقع پر اسکول میں زیرِ تعلیم طالبات کے تقریباً ۵۰؍ دادا دادی، نانا اور نانی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جن میں سے تقریباً ۴۰؍بزرگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ ان عمر رسیدہ شخصیات کی آمد سے اسکول کا ماحول محبت، اپنائیت اور خوشی سے بھر ادکھائی دیا۔ طالبات نے اپنے بزرگوں کیلئے مختلف دعائیہ کلمات، نظمیں اورایکشن سانگز پیش کئے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ بزرگوں کی دلچسپی کے پیش نظر ان کے درمیان اسلامی کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے بزرگوں کو اعزازسے نوازا گیا۔ اعزاز کے حقدار بزرگوں میں افسری بیگم، افروز جہاں، طیبہ بیگم، محب الرحمٰن اور ترنم بیگم شامل ہیں۔