Inquilab Logo Happiest Places to Work

گراتز، آسٹریا: اسکول میں فائرنگ، متعدد ہلاک اور زخمی، مشتبہ طالب علم کی خودکشی

Updated: June 10, 2025, 3:50 PM IST | Graz

گراتز (آسٹریا) کے بورج اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں متعدد طلبہ اور اساتذہ کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مشتبہ طالب علم نے خودکشی کرلی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

آسٹریا کے شہر گراتز کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے۔ آسٹریا کے پبلک براڈکاسٹر او آر ایف کے مطابق، مشتبہ شوٹر، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ایک طالب علم ہے، نے اسکول کے بیت الخلا میں خود کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔ یہ سانحہ شہر کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب واقع بورج اسکول میں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں صبح ۱۰؍ بجے (مقامی وقت) کے قریب الرٹ کیا گیا اور اس کے فوراً بعد اسکول کی عمارت کے اندر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس کے ترجمان صابری یرگون نے تصدیق کی کہ اسپیشل فورسیز اور ایمرجنسی یونٹس نے جائے وقوعہ پر تیزی سے جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی :۹۵۷؍جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کا کریٹ سومیا کا دعویٰ

اگرچہ حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے، ریاستی نشریاتی ادارے او آر ایف نے مقامی پریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں۔ گراتز کے میئر ایلکے کہر کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ بی بی سی کے مطابق زخمی طلبہ کی دیکھ بھال قریبی ہیلمٹ لسٹ ہال میں کی جا رہی ہے جو اسکول کے قریب واقع ہے۔ پولیس ترجمان فرٹز گرنڈنگ کے حوالے سے او آر ایف نے کہا کہ ’’وہاں ہلاکتیں ہو سکتی ہیں‘‘، حالانکہ تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔ پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر جوابی کارروائی کے حصے کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ایران کا اسرائیل کی حساس جوہری دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

آسٹریا کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ کا واقعہ بورج اسکول میں پیش آیا اور عوام کو علاقے سے دور رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ پولیس نے بعد میں ایکس پر لکھا کہ اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے اور سب کو ایک محفوظ میٹنگ پوائنٹ پر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گراتز آسٹریا کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK