Inquilab Logo Happiest Places to Work

یونان میں شدید گرمی کا قہر، بجلی کی مانگ اور قیمتوں میں زبردست اضافہ

Updated: July 27, 2025, 3:06 PM IST | Athens

طویل عرصے سے جاری شدید گرمی کے قہر نے ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے۔ بجلی کی مانگ میں زبردست اضافے کے بعد بجلی کی تھوک قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یونان کو اپنی لپیٹ میں لینے والی شدید گرمی کی لہر نے جنوبی یورپی ملک میں بجلی کی مانگ میں اِضافہ کیا ہے جس کے بعد بجلی کی فراہمی کا قومی نظام دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ ان حالات میں بجلی کی قیمتیں اس موسم گرما کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ 

روزنامہ ’تو ویما‘ نے انڈیپینڈنٹ پاور ٹرانسمیشن آپریٹر (آئی پی ٹی او) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ۲۵ جولائی کو بجلی کی کھپت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ایئر کنڈیشنرز کے وسیع پیمانے پر استعمال سے ہونے والا یہ ریکارڈ اضافہ، ۲۴ جولائی کو ۱۰۷۹۸ میگاواٹ کی بجلی کی بلند ترین مانگ کے صرف ایک دن بعد سامنے آیا ہے جو اس سال اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیا’ شیو‘ مندر کے معاملے پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ ہو رہی ہے؟

میڈیا کے مطابق، طویل عرصے سے جاری شدید گرمی کے قہر نے ملکہ کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے۔ بجلی کی مانگ میں زبردست اضافے کے بعد بجلی کی تھوک قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ۲۵ جولائی کو اوسط شرح ۱۴۲ یورو (۵ء۱۶۶ ڈالر) فی میگاواٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہے جو موسم گرما کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ قیمت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK