خلیجی ممالک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کے مطابق اگر رمضان۳۰؍ دن کا ہوا تو، جمعرات۱۹؍ مارچ سے پیر تک تعطیل ہوگی اور سرکاری کام منگل۲۴؍ مارچ،۲۰۲۶ء کو دوبارہ شروع ہوگا۔
EPAPER
Updated: March 14, 2026, 3:05 PM IST | Riyadh
خلیجی ممالک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کے مطابق اگر رمضان۳۰؍ دن کا ہوا تو، جمعرات۱۹؍ مارچ سے پیر تک تعطیل ہوگی اور سرکاری کام منگل۲۴؍ مارچ،۲۰۲۶ء کو دوبارہ شروع ہوگا۔
خلیجی ممالک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کے مطابق اگر رمضان۳۰؍ دن کا ہوا تو، جمعرات۱۹؍ مارچ سے پیر تک تعطیل ہوگی اور سرکاری کام منگل۲۴؍ مارچ،۲۰۲۶ء کو دوبارہ شروع ہوگا۔ اگر رمضان۲۹؍ دن چلتا ہے تو جمعرات،۱۹؍ مارچ۲۰۲۶ء سے اتوار تک چھٹی ہوگی اور سرکاری کام پیر،۲۳؍ مارچ،۲۰۲۶؍ کو دوبارہ شروع ہوگا۔ سی ایس سی نے مزید کہا کہ خصوصی آپریشنل ضروریات کے ساتھ ایجنسیوں اور اداروں کی چھٹیوں کا شیڈول ان کے مجاز حکام کے ذریعہ طے کیا جائے گا، عوامی مفاد کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عمان نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیل کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔ ایک سرکاری اعلان کے مطابق،۱۹؍ سے ۲۳؍ مارچ۲۰۲۶ء تک تعطیل طے کی گئی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تعطیل کی مدت ختم ہونے کے بعد۲۴؍ مارچ کو کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: مسلسل ۱۳؍ویں دن مسجد اقصیٰ میں نماز نہ ہوسکی
واضح رہے کہ عید الفطر، جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے، روایتی طور پر صبح کی خصوصی دعاؤں، خاندان سے ملنے، خیرات دینے اور تہوار کے پکوانوں کے ساتھ منائی جاتی ہے۔دریں اثناء فلکیاتی تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال زیادہ تر ممالک میں رمضان کے۳۰؍ دن مکمل ہونے کی امید ہے، جس کی وجہ سے عید الفطر۲۰؍ مارچ بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جو چاند دیکھنے کے سرکاری اعلان سے مشروط ہے۔بعد ازاں ا سپارکو نے شوال کے چاند کے حوالے سے تازہ فلکیاتی معلومات جاری کی ہے، جس کے مطابق شوال ۱۴۴۷ ہجری کا چاند۱۹؍ مارچ صبح۶؍ بج کر۲۳؍ منٹ پرپیدا ہوگا،۱۹؍مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً ۱۲؍ گھنٹے۴۱؍ منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اورغروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً۲۸؍ منٹ کا فرق متوقع ہے،۱۹؍ مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ اسپارکو کے مطابق متوقع طور پر یکم شوال ۱۴۴۷ہجری ہفتہ۲۱؍ مارچ۲۰۲۶ء کو ہوگی، عیدالفطر ۲۱؍ مارچ کو ہونے کا امکان ہے، شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تاہم سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ترجمان محمد الرازقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات بدھ۱۸؍ مارچ ۲۹؍ رمضان کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔ مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ۱۸؍ فروری کو پہلا روزہ رکھا تھا، ان ممالک میں بدھ۱۸؍ مارچ کو رویت ہوگی جب کہ جمعرات۱۹؍ فروری کو جن ممالک میں پہلا روزہ تھا، وہاں جمعرات۱۹؍ مارچ کو چاند کی تلاش کی جائے گی۔ مرکز نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر تفصیل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک بدھ۱۸؍ مارچ کو چاند دیکھیں گے، وہاں رویت نا ممکن ہے کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اجتماعِ شمس (conjunction) سورج ڈھلنے کے بعد ہوگا۔ لہٰذا ان ممالک میں رمضان کے ۳۰؍روزے مکمل ہونے اور جمعہ۲۰؍ مارچ کو عید الفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔جبکہ ان ممالک کے حوالے سے جو جمعرات۱۹؍ مارچ کو چاند تلاش کریں گے، مرکز کا کہنا ہے کہ دنیا کے مشرقی حصوں سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم مغربی ایشیا، وسطی اور شمالی افریقہ میں ٹیلی سکوپ کی مدد سے اسے دیکھنا کسی حد تک ممکن ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایرانی حملہ سے برج خلیفہ بھی دہل گیا
اسی طرح مغربی یورپ اور مغربی افریقہ میں انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا انتہائی مشکل ہوگا، جبکہ شمالی امریکہ کے بیشتر حصوں میں انسانی آنکھ سے رویت نسبتاً آسان ہوگی۔ اس صورتحال کے پیش نظر توقع ہے کہ ان میں سے اکثر ممالک جمعہ۲۰؍ مارچ کو ہی عید کا اعلان کریں گے۔ تاہم فلکیاتی مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعرات۱۹؍ مارچ کو عالمِ اسلام کے وسیع علاقوں بالخصوص مشرقی اور وسطی حصوں میں رویت انتہائی مشکل ہے، اس لیے بہت سے ممالک جمعرات کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں عید الفطر سنیچر ۲۱؍مارچ کو ہوگی۔