ڈاکٹر سدھیر سریواستو نے ہندوستان میں تیار کردہ روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کی مدد سے کورونری آرٹری بائی پاس سرجری کی، جس نے گیانا کے اسپتال کو اندور کے آئی آر سی اے ڈی انڈیا سے منسلک کیا۔
EPAPER
Updated: June 05, 2026, 8:02 PM IST | Georgetown
ڈاکٹر سدھیر سریواستو نے ہندوستان میں تیار کردہ روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کی مدد سے کورونری آرٹری بائی پاس سرجری کی، جس نے گیانا کے اسپتال کو اندور کے آئی آر سی اے ڈی انڈیا سے منسلک کیا۔
ہندوستانی نژاد ایک کارڈیک سرجن نے اب تک کی سب سے طویل فاصلے والی روبوٹک ٹیلی سرجری انجام دی ہے، جس میں انہوں نے گیانا سے۲۰؍ ہزار کلومیٹر سے زیادہ دور ہندوستان میں موجود مریض کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر سدھیر سریواستو نے ہندوستان میں تیار کردہ سرجیکل روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کورونری آرٹری بائی پاس کامیابی سے انجام دیا۔ یہ چار گھنٹے۵۰؍ منٹ پر مشتمل آپریشن گیانا کے جارج ٹاؤن پبلک اسپتال کارپوریشن اور اندور کے آئی آر سی اے ڈی انڈیا کے درمیان کیا گیا۔یہ تاریخی آپریشن۲۶؍ مئی کو ہوا، جو گیانا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر تھا۔ یہ ٹیلی سرجری میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیچیدہ قلبی امراض کی سرجری براعظموں کے پار دور سے بھی درستگی کے ساتھ کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان: سرکاری اسپتالوں میں ادویات کا بحران، اسپتالوں پر۲ء۲؍ ارب روپے کے واجبات
بعد ازاں گیانا کے صدر محمد عرفان علی نے کہا،’’ ۲۶؍ مئی کو صبح۶؍ بجے ہماری ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ایک تاریخی کارڈیک ٹیلی سرجری کی گئی۔ ٹیم نے کورونری آرٹری بائی پاس سرجری انجام دی۔ یہ سرجری ڈاکٹر سدھیر سریواستو نے کی۔ انہوں نے گیانا سےہندوستان کے شہر اندور میں ایک مریض کا آپریشن کیا، جس میں ایس ایس آئی روبوٹک سسٹم استعمال کیا گیا۔ اس نے۲۰؍ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، جو اب تک کی سب سے طویل فاصلے والی ٹیلی سرجری ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: فیرو جزائر: ۷۰۰؍ سے زائد وہیل اور ڈولفن ذبح، خون آلود شکار، عالمی سطح پر تنقید
اس آپریشن میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی مقامی طور پر تیار کردہ ایس ایس آئی منترا اور ایس ایس آئی منترآسنہ سرجیکل روبوٹک سسٹم تھی۔گیانا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر دھرم کمار سیراج نے اس تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گیانا کے صدر نے ہندوستان میں تعلیم حاصل کی ہے اور ان کے خیالات ہندوستان میں ہونے والی پیشرفت سے متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر گیانا کو نہ صرف کیریبین بلکہ پورے لاطینی امریکہ کے لیے صحت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق ایس آئی آئی پلیٹ فارم یہ ثابت کر رہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ شراکت داری صحت کے شعبے میں انہیں دنیا کے بہترین ممالک میں شامل کر سکتی ہے، چاہے وہ مقامی سطح پر ہو یا دور دراز سے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب ہندوستان میڈیکل ٹیکنالوجی ایجادات ،خاص طور پر روبوٹکس میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کارنامہ نہ صرف ایک نیا عالمی معیار قائم نہیں کرتا ہے بلکہ دنیا بھر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے نظام کو تبدیل کر سکتا ہے۔