• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عازمین حج ۲۰۲۷ء ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے تعلق سے غیرمصدقہ لنکس سے محتاط رہیں

Updated: September 09, 2026, 3:50 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

عازمین حج ۲۰۲۷ء ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے تعلق سے غیرمصدقہ لنکس سے محتاط رہیں۔ اس ضمن میںغلط خبریں مشتہر کرنے پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے الرٹ کیاگیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

عازمین حج ۲۰۲۷ء ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے تعلق سے غیرمصدقہ لنکس سے محتاط رہیں۔ اس ضمن میںغلط خبریں مشتہر کرنے پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے الرٹ کیاگیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کی سیکشن آفیسر خدیجہ نائیکواڑے نے نمائندۂ انقلاب سےبات چیت کی اورجاری کردہ پریس نوٹ بھی فراہم کی۔ اس تعلق سےیہ بتایا گیا کہ مہاراشٹر حج کمیٹی کو مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حج۲۰۲۷ء کے منتخب عازمین کی ویکسینیشن اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق بعض غیر مصدقہ لنکس سوشل میڈیا اور وہاٹس ایپ پرگردش کر رہے ہیں۔ یہ لنکس حج کمیٹی کی جانب سے جاری نہیں کئےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: قیمتی زمینیں کوڑیوں کے دام مخصوص ٹھیکیداروں کے سپرد کرنے پر اپوزیشن برہم

اس لئےعازمینِ حج سے گزارش ہے کہ ایسے کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنی ذاتی معلومات، شناختی دستاویزات، بینک کی تفصیلات یا دیگر حساس معلومات کسی نامعلوم ذرائع سےشیئر کردہ لنک پر کلک کریں۔ ورنہ ایسی معلومات کا غلط استعمال ہونے، مالی نقصان یا دھوکہ دہی کی صورت میں مہاراشٹر حج کمیٹی ذمہ دار نہیں ہوگی لہٰذا کسی بھی لنک کے استعمال سے قبل اس کی تصدیق کرلیںاور اچھی طرح جانچ لیں۔عازمین یہ بھی یاد رکھیں کہ حج ۲۰۲۷ء کے لئے منتخب عازمین کا ویکسینیشن سرکاری اسپتالوں میں کیا جائے گا۔اس تعلق سےعازمین کو متعلقہ اسپتالوں کی فہرست، کوڈ نمبر اور دیگر ضروری معلومات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی اور ویکسینیشن کے بعد سرکاری اسپتالوں ہی کے ذریعے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK