Inquilab Logo Happiest Places to Work

حماس نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالوں کی جزوی رہائی پر رضامندی ظاہر کی

Updated: July 10, 2025, 5:07 PM IST | Gaza

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے بدلے۱۰؍یرغمالوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم، تنظیم کا کہنا ہے کہ اب بھی معاہدے تک پہنچنے کیلئے کئی نکات پر اختلاف موجود ہے۔

Palestinian resistance organization Hamas. Photo: INN.
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس۔ تصویر: آئی این این۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے بدلے۱۰؍یرغمالوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم، تنظیم کا کہنا ہے کہ اب بھی معاہدے تک پہنچنے کیلئے کئی نکات پر اختلاف موجود ہے۔ یہ نکات غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل، اسرائیلی افواج کا محصور فلسطینی علاقے سے انخلا، اور مستقل جنگ بندی کی ضمانتوں سے متعلق ہیں۔ یہ اعلان قطر کی ثالثی میں ۴؍ دن کے بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یورپ میں گرمی کی لہر سے ۲۳۰۰؍ اموات: رپورٹ

تنظیم نے کہاکہ اگرچہ اب تک ان معاملات پر مذاکرات اسرائیلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مشکل رہے ہیں، ہم ثالثوں کے ساتھ سنجیدگی اور مثبت جذبے کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکے، اپنے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو، اور ان کی آزادی، تحفظ اور باوقار زندگی کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔ حماس نے عہد کیا ہے کہ غزہ ہتھیار نہیں ڈالے گا، جنگ بندی مذاکرات سے وابستہ ایک فلسطینی عہدیدار نے اشارہ دیا کہ اسرائیل اب بھی امداد کے آزادانہ داخلے کی اجازت نہ دے کر معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات سے باخبر ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی وفد مذاکرات کرنے کے بجائے زیادہ تر سننے کی حالت میں تھا، جو اسرائیل کی مستقل رکاوٹ ڈالنے اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کے فضائی حملےمیں ۱۰۵؍ فلسطینی شہید

اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ حماس خود کو غیر مسلح کرے اور غزہ میں بطور عسکری اور حکومتی قوت تحلیل ہو جائے، اور باقی تمام یرغمالوں کو رہا کرے۔ جبکہ حماس کا اصرار ہے کہ اسرائیل اپنی افواج واپس بلائے اور جنگ کے خاتمے پر رضامند ہو۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی طرح جنگ بندی کے بارے میں امید ظاہر کی، نیتن یاہو نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، مثبت امکان ہے کہ ہمیں یہ معاہدہ مل جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK