مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے پونے میں بڑھتے جرائم، خواتین پر جنسی مظالم، منشیات کے کاروبار اور غنڈہ گردی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 11:45 AM IST | Pune
مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے پونے میں بڑھتے جرائم، خواتین پر جنسی مظالم، منشیات کے کاروبار اور غنڈہ گردی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے پونے میں بڑھتے جرائم، خواتین پر جنسی مظالم، منشیات کے کاروبار اور غنڈہ گردی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جنہیں نئے پونے کا معمار قرار دیا جا رہا ہے، انہی کے دور میں شہر کے قانون و انتظامیہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مانسون سے قبل رَن وے کی دیکھ بھال کیلئے ایئر پورٹ آج ۶؍ گھنٹے بند رہے گا
پونے میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر پرشانت جگتاپ کی جانب سے آئین چوک، واناودی میں قائم کئے گئے ۴۵؍ میٹر بلند قومی پرچم کے ستون کی افتتاحی تقریب اور کانگریس کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ پونے شہر میں جگہ جگہ `دیویندر فرنویس نئے پونے کے معمار کے پوسٹر اور بینر لگائے جا رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسی پونے میں خواتین پر جنسی مظالم کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف جنوری سے مارچ کے درمیان جنسی استحصال کے ۷۰۰؍ واقعات درج ہوئے اور شہر میں روزانہ ایک عصمت دری کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔ سپکال نے کہا کہ پونے میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے، کوئیتا گینگ کا دہشت پھیلانے والا سلسلہ جاری ہے، جب کہ گل ٹیکری مارکیٹ یارڈ میں غنڈہ عناصر کی مداخلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی نئے پونےکی تعمیر ہے اور کیا ان تمام حالات کے ذمہ دار دیویندر فڑنویس نہیں ہیں؟ اس موقع پر پونے کانگریس کے شہری صدر اروند شندے، سابق وزیرِ مملکت رمیش باگوے، سابق رکن اسمبلی موہن جوشی، خزانچی ابھے چھا جیڑ، سابق رکن اسمبلی دپتی چودھری سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ تقریب کا آغاز نصرہ پور، میں چار سالہ متاثرہ بچی اور خواتین و بچوں پر مظالم کے دیگر متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرکے کیا گیا۔ یاد رہے کہ پونے میں گزشتہ کچھ عرصے میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جنہوں نے قومی سطح پر سرخیوںمیں جگہ بنائی جس کی وجہ سے پونے کے سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔