اے پی سی آر اور احتساب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نظم کیا گیا۔ ایڈوکیٹ عائشہ رہنمائی کررہی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 04, 2026, 11:52 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Bandra
اے پی سی آر اور احتساب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نظم کیا گیا۔ ایڈوکیٹ عائشہ رہنمائی کررہی ہیں۔
اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کی جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پرنام حذف کئے جانے اور دیگر مسائل کے تعلق سے مدنپور ہ میں جمعرات ۳؍ ستمبر سے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔یہ ہیلپ ڈیسک ’اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)‘ اور رکن اسمبلی رئیس شیخ کے احتساب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ یہاں ایڈوکیٹ عائشہ اپنی خدمات مہیا کروارہی ہیں۔
جن رائے دہندگان کےنام حذف کئےگئے ہیں یاجنہیں نوٹس جاری کیا جائے گا یا جن کے لئے ۲۰۰۲ء کے ووٹر لسٹ میںکوئی مسئلہ تھا یا جن کی میپنگ میںکوئی دشواری ہوئی ہے یا ووٹر لسٹ کے تعلق سے مزیدکوئی مسئلہ درپیش ہے، ایسے تما م رائے دہندگان کی رہنمائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’دفتر کسی کا گھر نہیں بلکہ عام لوگوں کا گھر ہونا چاہئے جہاں ان کا مسئلہ ہونا چاہئے‘‘
اس تعلق سے اے پی سی آر کے سیکریٹری شاکرشیخ نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ’’اے پی سی آر اور احتساب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یہ ہیلپ ڈیسک اس لئے قائم کیا گیاہے تاکہ رائے دہندگان کی رہنمائی کی جاسکے اور انہیں پیش آنے والی دقتوں کا حل بتایا جاسکے۔ اس لئے رائے دہندگان تک یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے کہ وہ اس ہیلپ ڈیسک سے استفادہ کریں اور وکلاء سے رہنمائی حاصل کریں۔ ‘‘
انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ’’دیگر علاقوں میرا روڈ ، تھانے اورگوونڈی میںہیلپ ڈیسک کاقیام یکم ستمبر کو ہی آچکا ہے ، وہاں رائے دہندگان رابطہ قائم کررہےہیں۔ امید یہ کی جارہی ہےکہ جب الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کاسلسلہ شروع ہوگا تب بڑی تعداد میں رائے دہندگان ہیلپ ڈیسک سے استفادہ کرنے کیلئے مذکورہ مقامات پر پہنچیں گے۔‘‘