ایپل کے نئے آئی فون۱۷؍ پرو میکس کے کاسمک اورنج ماڈل نے خریداروں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان میں لانچ کے چند ہی دنوں میں یہ ڈیوائس مکمل طور پر اسٹاک سے ختم ہوگئی۔
EPAPER
Updated: September 16, 2025, 9:03 PM IST | New Delhi
ایپل کے نئے آئی فون۱۷؍ پرو میکس کے کاسمک اورنج ماڈل نے خریداروں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان میں لانچ کے چند ہی دنوں میں یہ ڈیوائس مکمل طور پر اسٹاک سے ختم ہوگئی۔
ایپل کا آئی فون پرو میکس۱۷؍کاسمک اورنج (Cosmic Orange) میں زبردست مانگ کے بعد صرف تین دنوں میں آؤٹ آف اسٹاک ہوگیا ہے، جب سے پری بُکنگ کمپنی کے امریکہ اور ہندوستان میں موجود آفیشل اسٹورز سے ڈیوائس لینے کیلئے شروع کی گئی تھی۔ یہ معلومات کمپنی کے اسٹاف کی جانب سے دی گئی ہیں۔ ہندوستان میں، ایپل انڈیا ویب سائٹ کے مطابق، پورا آئی فون پرو میکس سیریز ایپل اسٹورز سے پری آرڈر کے ساتھ پِک اپ آپشن کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ کاسمک اورنج ڈیوائسز ہندوستان میں آئی فون پرو میکس اور آئی فون پرو دونوں سیریز میں اسٹور سے پِک اپ آپشن کے ساتھ پری آرڈرز میں دستیاب نہیں تھیں۔
ایک ایپل اسپیشلسٹ نے کہا:’’مجھے افسوس ہے کہ آپ کو اطلاع دوں کہ بڑی تعداد میں پری آرڈرز کی وجہ سے تمام کاسمک اورنج آئی فون۱۷؍ پرو میکس بہت تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں، اسی وجہ سے یہ کسی بھی اسٹوریج ویرینٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ ‘‘ایگزیکٹیو نے بتایا کہ ڈیوائس کا ڈِیپ بلیو کلر کچھ اسٹورز پر دستیاب ہے۔ اسپیشلسٹ نے مزید کہا:’’ہمیں تکلیف کیلئے معاف کیجیے، لیکن بیک اینڈ ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے کہ جلد از جلد اورنج کلر دوبارہ اسٹاک میں آجائے۔ ‘‘ایپل کو بھیجی گئی ای میل کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعطل ختم ہوسکتاہے
ایپل نے آئی فون۱۷؍ سیریز کو۸۲؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے سے۲؍ لاکھ ۲۹؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے کی قیمت میں متعارف کرایا ہے، جو ہندوستان میں ۱۹؍ستمبر سے اُن صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جنہوں نے ڈیوائس کو پری بُک کیا ہے۔ اسپیشلسٹ کے مطابق، کچھ اسٹورز پر۱۹؍ ستمبر کو محدود ڈیوائسز بھی دستیاب ہوں گی جنہیں بغیر پری آرڈر کے لیا جا سکے گا لیکن یہ ڈیوائسز ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ ڈیوائسز کے پری آرڈرز ۱۲؍ستمبر سے شروع ہوئے تھے۔ وہ صارفین جو ’آؤٹ آف اسٹاک‘ ڈیوائس خریدنا چاہتے ہیں، وہ بُکنگ جاری رکھ سکتے ہیں لیکن انہیں ڈیوائس ۷؍ اکتوبر کے بعد اُن کے پتے پر ڈیلیور کی جائے گی۔ ہندوستان میں ۱۵؍ ستمبر تک ایپل انڈیا ویب سائٹ کے مطابق پورا آئی فون پرو میکس رینج ایپل اسٹورز میں پِک اپ کیلئے دستیاب نہیں تھا۔
امریکہ میں آئی فون۱۷؍ سیریز کی قیمت۷۹۹؍ ڈالر (تقریباً۷۰؍ ہزار ۳۷۰؍روپے) سے۱۹۹۹؍ ڈالر (تقریباً ایک لاکھ ۷۶؍ ہزار روپے) فی ڈیوائس ہے۔ تائیوانی الیکٹرانکس جائنٹ فاکس کان (Foxconn) آئی فونز کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جس کی مینوفیکچرنگ سہولیات چین اور ہندوستان میں واقع ہیں۔ ہندوستان میں تیار کئے گئے تمام آئی فونز امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔ کمپنی نے حال ہی میں بنگلور میں قائم اپنے دوسرے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ یونٹ میں آئی فون۱۷؍ سیریز کی پروڈکشن شروع کی ہے، جو چین کی جانب سے عائد کردہ غیر رسمی پابندیوں کے تحت کام کر رہا ہے۔