• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مثبت پیش رفت کی اُمید

Updated: October 29, 2026, 3:49 PM IST | Agency | Moscow

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات۔

Vladimir Putin. Photo: AP/PTI
ولادیمیر پوتن۔ تصویر: اےپی /پی ٹی آئی

روسی صدر پوتن نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مثبت پیش رفت ہوگی ۔ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات گزشتہ روز گیس برآمد کرنے والے ممالک کے آٹھویں فورم کے موقع پر ماسکو میں روسی صدر پوتن اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ رپورٹس کے مطابق روسی صدر پوتن کا دوران ملاقات کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کی کوشش کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے فریم ورک کے تحت اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر پورا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈانی فوج نے اپنے ہی ملک میں ڈرون چلایا،۱۰۰؍ سے زائد شہری فوت

انہوں نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری رہنے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے ۸؍مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں ۱۰ء۴؍فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کو فراہم کی جانے والی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے سیاسی، سلامتی نیز معاشی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح اور دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافے کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK